جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب جھنگ کے سالانہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیٹی نے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دونوں اداروں کے عہدیداروں کے لئے پولنگ 31دسمبر کو ہو گی ۔ الیکشن کمیٹی کے ممبران حاجی منظور انور،ڈاکٹر منظور عابد اور آفتاب احمد خان ترین کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کا اجراء 18,17 دسمبر کو کیا جائے گاکاغذات نامزدگی 19اور 20 دسمبر کو جمع کروائے جا سکیں گے۔جانچ پڑتال 21دسمبر کو کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی 22دسمبر کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 دسمبر کو آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ 31 دسمبر کو پریس کلب جھنگ میں ہو گی اور کامیاب امیدواروں کی فہرست بھی اسی روز پریس کلب میں آویزاں کی جائے گی۔علاوہ ازیں الیکشن کمیٹی نے امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا ہے۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل ہال میں آرمڈ فورسز ،آرمی پبلک سکول اورمحکمہ پولیس کے ملازمین جنہوںنے دہشت گردی کے خلا ف جام شہادت نوش کیا ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جھنگ کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈی سی او نادرچٹھہ ،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو ،ڈی او سی ہارو ن الرشید سول اورپولیس افسران ،سول سوسائٹی اورمعززین علاقہ نے شرکت کی ۔تقریب میں پاکستان آرمی کے نائب صوبے دار گل بہار ،جب کہ سولجرز ،عمران خان ،شبیر عباس ،محمد امتیاز ،آصف عباس ،محمد ظہیر ،عامر عباس مہتاب علی ،سعید احمد اورمحمد یسین کی بیوائو ں اورفیملیز کو شیلڈ ز اورسہولت کارڈ اورگفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر ڈی سی او نادرچٹھہ نے کہاکہ ان سہولت کارڈز پر شہداء کے لواحقین کو ٹرانسپوٹ ،ریستورانوں اوردیگر تجارتی مراکز سے رعایتی نرخوں پر اشیاء ضروریات میسر آئیں گئیں ۔مزید برآں تمام محکموں کے سربراہان ترجیحی بنیادوںپر ان کے مسائل حل کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ کسی شکایت کی صورت میں سہولت کار ڈپر درج ان کے فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔تقریب میں مختلف سکولوں میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریر ی مقابلہ جات ،ٹیبلو ز کے ونر زمیں شیلڈ تقسیم کی گئیں۔