جھنگ کے سب سے بڑے اور قدیم قبرستان لوہلے شاہ میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے پڑے مردہ جانوروں نے قبرستان کا ماحول بدبودار اور تعفن زدہ کردیا ہے
Posted on August 24, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
جھنگ (بیوروچیف) جھنگ کے سب سے بڑے اور قدیم قبرستان لوہلے شاہ میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے پڑے مردہ جانوروں نے قبرستان کا ماحول بدبودار اور تعفن زدہ کردیا ہے قبرستان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ بھی ماحول کو آلودہ کرنے لگے تفصیلا ت کے مطابق انتظامیہ کی لا پرواہی اور عدم توجہی کے باعث لوہلے شا ہ قبرستان فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔
قبرستان کے اردگرد کی آبادیوں کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سینٹری ورکر شہر بھر کا کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے قبرستان اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں پھینک جاتے ہیں جس کی وجہ سے قبرستان اور گردونواح میں ہرطرف بدبو اور تعفن کا راج ہے بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی اب تو لوگوں نے مردہ جانوروں کو بھی لا کر قبرستان کے احاطے میں پھیکنا شروع کر دیا ہے ایک مردہ گدھا اور ایک مردہ بچھڑا پڑا تھا۔
جس نے ماحول کو انتہائی بدبودار اور تعفن زدہ کر رکھا تھا حالیہ بارشوں کے بعد بارش کا پانی بھی قبرستان میں جگہ جگہ گڑھوں میں کھڑا ہے جبکہ کئی قبریں بھی بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں جھنگ کے عوامی وسماجی حلقوں اور خصوصا ان شہریوں نے جن کے عزیز واقارب اور رشتہ دار لوہلے شاہ قبرستان میں دفن ہیں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان میں کوڑا کرکٹ پھیکنے کے عمل کو فی الفور بند کیا جائے قبرستان کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروائی جائے تا کہ قبرستان سے کندگی کا مکمل صفایا ہوسکے اور چار دیواری تعمیر کی جائے تاکہ قبرستان سے گندگی کا مکمل صفایا ہوسکے