جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جھنگ (جیوڈیسک) نواحی علاقے شہابل کی رہائشی رضیہ نے 6 ماہ قبل اپنے رشتہ دار فضل کریم سے پسند کی شادی کی تھی اور آج رضیہ اپنے شوہر فضل کریم کے ہمراہ اپنی ماں سے ملنے کیلئے آئی تھی۔
کہ اسکے بھائی نے دونوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیں ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔