جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) میڈیا کواڈینیٹر محمد زبیر کے مطابق جھنگ کی چاروں تحصیلوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر علی حسنین کی زیر نگرانی مختلف طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کوبیسک لائف سپورٹس کی ٹرینینگ دی جا رہی ہے جس میں طلبائ، پٹواری، اساتذہ، ریٹائرڈ آرمی پرسن شامل ہیں اور اس کی ذمہ داری ریسکیو سیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین کو سونپی گئی ہے ابتک 900افراد کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تربیتی ٹرینینگ دے کرریسکیو محافظ رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے اور ان تر بیتی عملہ کی ( CERT)کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جائیںگئیںجن کامقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال میںریسکیو1122 کی معاونت کریں گئیںاور اس کے ساتھ سا تھ جو مزیداگے کمیونٹی کو بھی ٹرینینگ دیں گئیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر علی حسنین کے مطابق اس ٹرینینگ میں ایمرجنسی ،فرسٹ ایڈ،آگ بجھانے ،زخمی کو شفٹ کرنے ،سیلابی صورتحال کے دوران فوری طبی سہولیات فراہم کرنے ، خود کو محفوظ بنانے ،پولیس اور ایمر جنسی اداروں کو کال کرنے اور دیگر حفاظتی تدابیر کی تربیت کا کام مکمل کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ جن کوابتک بیسک لائف سپورٹس کی ٹرینینگ دی گئی ہے اُنہیںریسکیو محافظ رجسٹرڈ بھی کیا جاچکا ہے او ر اس ضمن میں مکمل ڈیٹا بھی مرتب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ خصوصی تربیتی مہم اپنے حدف کی تکمیل تک جاری رکھی جائیگی۔ ْ۔۔۔///۔۔۔ جھنگ(بیورورپورٹ)تنگ روڈزاوربائیس وہیلرزٹرالے عوام کیلئے موت بانٹنے لگے۔بھکر،جھنگ،لیہ اورخوشاب کی شاہراہوںجس پر پہلے ہی اسکی استقاعت سے زیادہ ٹریفک کالوڈتھاہیڈتریموںکے مقام پرٹریموںبیراج کی مرمت ہونیکی وجہ سے لمبی گاڑیوںکی آمدورفت میںبے پناہ اضافہ ہورہاہے۔علاقہ کی سب سے بڑی شاہراہوںجس پرروزانہ خیبر، کراچی، کوئٹہ،پنجاب اورپشاورکے ہزاروںافرادسفر کرتے ہیں،جب کہ لمبی گاڑیوں کیوجہ سے پچھلے کئی سالوںکے عرصہ میںکوٹ شاکر، بھریڑی، روڈوسلطان،ملکانہ موڑ،واصوآستانہ،اٹھارہ ہزاری تک المناک حادثات رونماہونے سے سینکڑوںافرادلقمہ اجل بنے اوردن بدن حادثات کی شرح تک بڑھتی جارہی ہے۔تحصیل اٹھارہ ہزاری کی سیاسی،سماجی ومذہبی شخصیات نے وزیراعظم اوراین ایچ اے سے مطالبہ کیاہے کہ ان روڈزکودورویہ کیاجاناوقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ قیمتی جانیںضائع ہونے سے بچ سکیں۔
جھنگ(بیورورپورٹ)گنے کی ٹرالیوںنے لیہ،بھکراورخوشاب روڈزبلاک کردیئے،مسافرخوارہوکررہ گئے۔تفصیلات کیمطابق تحصیل بھر میںروڈزپرگنے کی ٹرالیوںکی آمدورفت بڑھنے کے باعث ٹریفک کے مسائل پیداہورہے ہیں،گزشتہ کئی روزسے بھی ٹریفک کئی گھنٹوںتک معطل رہی جسکی وجہ سے مسافروںکوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا۔اس حوالے سے کوٹ شاکر،واصوآستانہ،کوٹ ملدیو،اٹھارہ ہزاری، روڈوسلطان اورگردونواح کے شہریوںکاکہناتھاکہ مذکورہ روڈزسے مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،خوشاب،جھنگ،راولپنڈی اوردیگرشہروںکوجانے والی گزرتی ہیںاورکئی سال سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کئی سڑکیںٹوٹ پھوٹ کاشکارہوچکی ہیں،شہریوںنے مزیدکہاکہ روزانہ متعدد سرکاری افسران،صوبائی ووفاقی وزرائ،ایم پی ایزاورایم این ایزبھی یہاںسے گزرتے ہیںلیکن کسی نے سڑکوںکی مرمت یاتعمیرنوپرتوجہ نہیں دی۔تحصیل اٹھارہ ہزاری کی سیاسی،مذہبی اورسماجی شخصیات نے میڈیاکی توسط سے اعلی حکام فوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے تعمیرنوکے لئے اقدامات کریں۔