موٹر سائیکل اور چنگچی کا تصادم دو افراد شدید زخمی جھنگ : تفصیلات کے مطا بق ٹوبہ روڈ شوگر مل کے قریب تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل اور چنگچی کا تصادم ہوا اور موٹر سائیکل راہ چلتے ساتوی جماعت کے 15سالہ طالب علم ثقلین سے جا ٹکرایا جس ک نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار نور 50سالہ سلطان اور ثقلین دو نوں افراد گرکر شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا ْْْْْ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرنیچر کی دوکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر جھنگ : تفصیلات کے مطا بق جھنگ صدر کچا کوٹ روڈ تاج محل سینما کے قریب اھمد عارف نامی شخص کی فرنیچر کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکسترہو گیا ریسکیو1122 کے عملہ نے بروقت پہنچ کر اگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہں ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشہ الٹ گیا تین افراد شدید زخمی جھنگ : تفصیلات کے مطا بق سرگودہا روڈ چنڈ اڈا کے قریب تیز رفتاری کے باعث چنگچی رکشہ الٹ گیا جس سے 60 سالہ صداں بی بی 60سالہ عزیز 15سالہ شازیہ شدید زخمی ہو ئی جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : جماعت کا نام استعمال کرنے والوں کا ہر گز ساتھ نہیں دیں گے،جمعیت کا تقدس عزیز ہے،قائد جمعیت مولانا سمیع الحق،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرؤف فاروقی کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام س جھنگ کے سرپرست اعلیٰ مولانا الیاس بالاکوٹی،قائمقام امیر حافظ بشیر احمد،امیر روڈو سلطان مولانا قاری عبدالرشید،ممبر مرکزی شورٰی مولانا حافظ فاروق احمداور بزرگ راہنماء قاری حق نواز ناصر نے مشترکہ پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج جھنگ میں ہونے والا تربیتی کنونشن غیر سنجیدہ لوگوں نے بلایا ہے جس کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت کا تقدس عزیز ہے اور قائد جمعیت مولانا سمیع الحق اور مولانا عبدالرؤف فاروقی کی قیادت پہ اعتماد ہے اور ہم جماعت کی مرکزی و صوبائی قیادت کی طرف سے کی جانیوالی جماعت کی ترقی کی کوششوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا جماعتی عہدوں کا غلط استعمال کرنے والوں یا جماعت کی ترقی کے لئے کام نہ کرنے والوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔اور نہ ہم ایسے لوگوں کا ساتھ دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : حرمین شریفین کی حفاظت کو ایمان سمجھتے ہیں،سعودی سلطنت کو کمزور کرنے والے دراصل حرمین کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔کراچی دہشت گردی قابل مذمت ،امن کے قیام اور ہم اہنگی کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔مدارس کی توہین نا قابل برداشت ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر احمد عثمانی نے جھنگ میں پریس کا نفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کے ہمراہ جھنگ کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالعلیم حقانی،و مولانا قاری محمد صابر بھی تھے۔مولانا عثمانی نے کہا کہ حرمین کی حفاظت کے لئے کسی حد تک بھی جائیں گے ۔یہ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں۔جو لوگ سعودی سلطنت کوکمزور کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ دراصل حرمین کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل کراچی سانحہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ہم مسلکی ہم آہنگی و برداشت کا درس دیتے ہیں۔اب قتل وقتال کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس سے ملک و قوم کا بہت نقصان ہوا ہے اور ہم نے اس جنگ میں جید علماء ،مفتیان و اکابر شہید کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارس کی توہین ناقابل برداشت ہے ۔ان کا دہشت گردی و فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہیں،حکومتی ادارے کئی بار ان کو کلیئر کرچکے ہیں اور گواہی دے چکے ہیں کہ مدارس امن کا درس دیتے ہیں۔