جھنگ: موضع ملکانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

Jhang

Jhang

جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے علاقے موضع ملکانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اٹھارہ ہزاری کے موضع ملکانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

مقتولین میں میاں، بیوی ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول خاتون کے رشتےدار مبینہ طور پر واقعے میں ملوث ہیں۔