جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سٹی نواز شریف پارک کے چوکیدار واجد علی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایم اے جھنگ میں جو شکایات سیل ہے۔ وہاں پر جو شکیل نامی کمپیوٹر آپرٹر ہے۔ وہ اصل میں خاکروب ہے۔ اور نوکری شکایات سیل میں کر رہا ہے۔ جبکہ اس کا اصل کام گلیوں وغیرہ کی صفائی کرنا ہے۔لیکن اس کو افسران کی آشیربادحاصل ہے ۔جس کی وجہ سے یہ افسر بنا ہوا ہے۔میں جب دفتر گیا تو اس نے مجھ کودیکھتے ہی میری سب کے سامنے بے عزتی شروع کردی۔میں نے اس کوروکابھی لیکن اس شکیل نامی شخص نے میری ایک نہ سنی۔سب دیکھتے رہے کسی نے اس کو نہیں روکا۔اس کی شکایات افسران کو بھی کی لیکن انہوں نے اس بارے ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ہے۔ہم نے اس بارے سی او مختار شاہ سے رابط کیا۔اور ان سے پوچھا کہ یہ جو شخص شکایات سیل پر کمپیوٹر آپرٹر بیٹھا ہوا ہے۔اس کی اصل میں نوکری کیا ہے۔تو انہوں نے بتایا کہ یہ خاکروب بھرتی ہے۔توہم نے سی او مختارشاہ سے کہا کہ اگر یہ خاکروب ہے ۔تو جو اس کا اصل کام ہے وہ کام اس سے کیوں نہیں لیتے۔تو سی او نے کہا۔آپ یہ بات آفسران بالاسے کرئے۔میں اس بارئے کچھ نہیں کرسکتا۔نوازشریف پارک کے چوکیدار نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔گورنرپنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب۔سیکرٹری بلدیات۔کمشنر فیصل آباد۔ڈی سی او جھنگ۔ایڈمنسٹرجھنگ۔ٹی ایم او جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔کہ یہ جو شکیل نامی شخص جو کمپیوٹر آپرٹر بنا ہوا ہے۔یہ اصل میں خاکروب بھرتی ہے اس سے خاکروب کا کام لیا جائے۔اور اس نے جو سب کے سامنے میری بے عزتی کی ہے۔اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع جھنگ کی تمام تحصیلوں میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں کی بھر مار محکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی۔عطائی ڈاکٹر وں نے کلینکوں کے باہر ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے بورڈلگا رکھے ہے۔سٹرائیڈدوائیاںعام استعمال کر رہے ہے۔ تفصیلات کے مطابق۔جھنگ اوراس کے گردونواح میں جگہ جگہ عطائیت کی بھر مار۔جس عطائی کو دیکھو وہ کسی نہ کسی ایم بی بی ایس سرجن یالیڈی ڈاکٹر کا بورڈ لگا کر غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر ان کو موذی امراض میں مبتلا کررہا ہے۔ان عطائی ڈاکٹروں اور لیڈی ڈاکٹروں کی بھر ماراب تو شہر کی اکثر گلیوں میں آپ کو عطائیت پھلتی پھولتی نظرآئے گئی۔لیکن محکمہ ہیلتھ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے حکام با لا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف جلد از جلد سخت ترین آپریشن کیا جائے۔اورجو محکمہ ہیلتھ کے لوگ ان عطائی ڈاکٹروں کاساتھ دیئے رہے ہیں ان کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ اور اس کر گردونواح علاقوں میں بیسن ۔مرچ۔میدہ۔دھنیاومصالحہ جات اور نمبردوخوردونوش کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے استعمال سے بچوں ۔جوانوں۔بوڑھوں اور سبھی کے پیٹ اور دیگر بیماریوں کا خدشہ۔حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے۔کہ ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔