جھنگ کی خبریں 23/4/2014

انقلاب اب سالوں کی نہیں بلکہ مہینوں اور دنوں کی دوری پر ہے۔ 11مئی کا دن ملک بھر میں انقلاب کی سنہری کرنوں کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔خیبر سے کراچی تک عوام کا ٹھاٹھیں مارتاسمندر موجودہ گلے سڑے ، ظالمانہ اور استحصال پرمبنی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرے گا۔ رائو محمد اکرام الحق
جھنگ (خصوصی رپورٹ ):انقلاب اب سالوں کی نہیں بلکہ مہینوں اور دنوں کی دوری پر ہے جبکہ 11مئی کا دن ملک بھر میں انقلاب کی سنہری کرنوں کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر رائو محمد اکرام الحق نے بدھ کے روز میڈیاسے بات چیت کے دوران کہاکہ کرپشن ، اقرباء پروری ، لوٹ مار ، بد امنی ، استحصال اور امتیاز پرمبنی موجودہ نظام کے ستائے ہوئے کروڑوں عوام 11مئی کو خیبر سے کراچی تک سمندر کی طرح سڑکوں پر موجزن ہوں گے اور موجودہ نام نہاد جمہوریت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے نااہل ترین حکمرانوں پرواضح کردیا جائیگاکہ گلے سڑے نظام کے تحت عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک و قوم کے مزید مفاد میں نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے کروڑوں عوام اپنے حقوق اور موجودہ ظالمانہ نظام سے نجات کیلئے جوق درجوق سڑکوں پر نکلیں گے اور یہ ثابت کردیں گے کہ اب انقلاب گھروں میں بیٹھ کرنہیں بلکہ عملی جدوجہد سے آئے گا ۔ انہوںنے بتایاکہ تمام گلی ، محلوں ، یونین کونسلز، سٹی ، تحصیل ،ضلعی تنظیموں کے عہدیداران 11مئی کی احتجاجی ریلیوں کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے گھر گھر جا کر عوامی رابطوں میں مصروف ہیں اور پروگرام کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرکے بڑی تعداد میں لوگوں کی اس میں شمولیت یقینی بنانے کی جدوجہد جاری ہے۔ انہوںنے بتایاکہ جھنگ میں 11مئی کو احتجاجی ریلی چرچ گرائونڈ نواز چوک جھنگ صدر سے نکالی جائے گی جو ایوب چوک پر پہنچ کر دھرنا دے گی جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری کاتاریخ ساز خطاب ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رجب المرجب کاچاند 30اپریل کی شام نظر آئے گا ۔ یکم رجب یکم مئی بروز جمعرات کو ہو گی ۔ 30روز پر مشتمل رجب کے مہینہ کے بعد شعبان کاچاند 30 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔ ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم کی پیش گوئی
جھنگ (خصوصی رپورٹ ):رجب المرجب 1435ھ کاچاند 30اپریل بروز بدھ بمطابق 29 جمادی الثانی کی شام نظر آئے گاجبکہ یکم رجب یکم مئی بروز جمعرات کو ہو گی نیز 30روز پر مشتمل رجب کے مہینہ کے بعد شعبان المعظم کاچاند 30 مئی بروز جمعہ بمطابق 30 رجب المرجب کی شام کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح یکم شعبان المعظم 1435ھ ہفتہ 31مئی کو ہو گی۔ ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ ، ماہرفلکیات، علم الاعداد، قمر شناس پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ جمادی الثانی کا رواں مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا تاہم رجب کے مہینہ کے 30 دن ہوں گے۔ انہوںنے بتایاکہ 30اپریل کی شام بوقت نماز مغرب اپنی طبعی عمر پوری ہونے کے باعث رجب کا چاند پاکستان کے مختلف علاقوں میں بآسانی دیکھا جاسکے گا۔