جھنگ (نمائندہ جھنگ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بار بار چلائی جانے والی انسداد پولیو مہم کا مقصد پولیو وائرس کو جڑ سے اکٹھارنا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کیلئے یہ سلسلہ جاری ہے لہٰذا والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو ہر صورت انسداد پولیو ویکسین ضرور پلوائیںیہ ہدایات انہوںنے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو رائونڈ کاآغاز کرتے ہوئے جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر حافظ غلام قادر،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ذوالفقار علی،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹرز اور ماتحت عملہ بھی موجود تھا۔محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے بتایا کہ انسدادپولیو مہم کے حوالہ سے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور اس مہم کو محکمہ صحت پورے قومی جذبہ کے ساتھ کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ اس خصوصی انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے4لاکھ41ہزار199 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1005موبائل ،ٹرانزسسٹ اور فکس ٹیمیں تحصیل جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور تحصیل اٹھارہ میں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضہ کے حوالہ سے کسی قسم کی سستی اور نااہلی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور انسداد پولیو مہم کی کارکردگی روزنہ کی بنیاد پرانہیں پیش کی جائے اور مانیٹرنگ کے عمل کو فعال رکھا جائے۔
جھنگ(نمائندہ جھنگ) دو موٹر سایٔکل کے درمیان تصا د م تین ا فرا دشدید زخمی۔تفصیلات کے مطا بق صوفی موڑ چینوٹ روڈ کے قریب مخالف سیمت میں دو موٹر سا یٔکل آپس میں ٹکراے جس سے ملازم شاہ عمر 40 سال صاحب بی بی عمر 55سال ا للہ د تہ عمر 50 سال شدید زخمی ھو گے جنھین ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹر ھسپتال جھنگ منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (نمائندہ جھنگ) سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد زاہد اختر نے غیر قانونی شکار کرنے اور پرندوں کو پکڑنے کے مرتکب شخص کو دس ہزار روپے جرمانہ اورایک ماہ قید جبکہ مذکورہ پرندوں کو کھلی فضا میں آزاد کرنے کا حکم جاری سنایا۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر کے پیش کردہ چالان کے مطابق ملزم محمد نواز ولد سجاول نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شارک(لالی) کا غیر قانونی شکارکر کے انہیں قید کر لیا جس پر فاضل مجسٹریٹ محمد زاہد اختر نے سماعت کے بعد اپے فیصلہ میں مذکورہ شخص کو قید و جرمانہ کا حکم سنایا جبکہ پرندوں کو بھی آزاد کر وایا۔
جھنگ (نمائندہ جھنگ) پنجاب ٹیچرزیونین ضلع جھنگ کے صدر محمدانور جپہ و دیگر رہنماؤں نے حکومت وقت، ارباب اقتدار سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول جلال آباد جھنگ کی دونوں معلمات سکول بند کرکے واپس گھر آرہی تھیں اور مین چنیوٹ روڈ پر ویگن کے انتظار میں سٹاپ پر کھڑی تھیں ۔ ایک ویگن جس میں تین مرد اور دو عورتیں سوار تھیں جنہیں ویگن روک کر بٹھا لیااور کرایہ بھی وصول کرلیا۔جب ویگن عمرانہ موڑ میل نمبر9پر پہنچی تو ویگن کو شیخ علی روڈ پر موڑ کر پسٹل کے زور پر معلمات کے ساتھ بدتمیزی کرنا شروع کردی اور سنسان جگہ پر لے جاکر معلمات سے نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات جو معلمات نے پہن رکھے تھے چھین لئے اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے ویگن لے کر فرار ہوگئے۔ پنجاب ٹیچرزیونین نے ضلعی انتظامیہ جھنگ اور حکومت وقت کے ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ سفر کرنے والی معلمات جو سکول ڈیوٹی پر طلباء وطالبات کی تدریس کیلئے جاتی ہیں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور ویگن میں سوار ملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔
جھنگ (نمائندہ جھنگ) پاکستان کے شہریوں کو گروہ بندیوں میں تقسیم کرنے کی خوفناک سازشیں ناکام بنادیں گے ۔ دہشت گردی بھارت کرارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة جھنگ کے ضلعی امیر ابوعمار نے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو متحد ہونے کی جس قدر ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں جن کو ناکام بنایا جانا بے حد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی بھارت کرارہا ہے کیونکہ غیراسلامی قوتیں پاکستان کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں اور منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان میں بم دھماکے اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا جارہا ہے ۔اس موقع پر جماعة الدعوة جھنگ کے ضلعی رہنما منشاء جھنگوی بھی موجود تھے جنہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور غیرملکی طاقتیں پاکستان کو عالم اسلام کی قیادت کرتا نہیں دیکھنا چاہتیں اس لئے یہاں پر فرقہ واریت اور لسانیت کی بنیاد پر فساد کی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
جھنگ (نمائندہ جھنگ) ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں منگل کی صبح سزائے موت کے تین مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی کے وقت مجسٹریٹ ، اہم انتظامی افسران ، پولیس حکام ،سپرنٹنڈنٹ و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ، میڈیکل افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے جبکہ اس موقع پر جیل کے اندر اور باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ نے بتایاکہ سزائے موت پانے والے 2مجرمان مبشر عباس ولد عزیز احمد اور محمد شریف ولدخان محمد سمیت تین مجرمان ساکنان لالیاں کے خلاف پولیس تھانہ لالیاں میں1999ء میں مقدمہ نمبر 255/99 بجرم 302/365ت پ و انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کیاگیا تھا جس کے مطابق مذکورہ تین مجرمان نے 1998ء کے آخر میں تھانہ لالیاں کے علاقہ کے رہائشی نواز ولد ماہلہ کی ٹیکسی کار کرایہ پر حاصل کی مگر راستہ میں اسے گلا دبا کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کھیتوں میں دبانے کے بعد ٹیکسی لے کر فرار ہو گئے ۔ انہوںنے بتایاکہ سال 1999ء میں واقعہ کاسراغ ملنے پر مجرمان مبشر عباس ، محمد شریف وغیرہ تین مجرمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا جس میں انسداد دہشت گردی فیصل آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے انہیں سزائے موت کا حکم سنایا۔ انہوںنے بتایاکہ مجرمان کا ایک ساتھی بعد ازاں جیل میں دل کادورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ مبشر عباس اور محمد شریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ۔ انہوںنے بتایاکہ پھانسی پانے والے تیسرے مجرم محمد ریاض ولد خان محمد سکنہ ٹوبہ کے خلاف پولیس تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سال 1995ء میں اپنے ایک عزیز کو قتل کرنے کے جرم میں مقدمہ نمبر 206/95 زیر دفعہ 302/34ت پ درج کیا گیا تھا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مجرم محمد ریاض کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ انہوںنے بتایاکہ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجرمان کی مذکورہ فیصلوںکے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔ انہوںنے بتایاکہ صدرمملکت نے بھی مجرمان کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد ملزمان کے پہلے ڈیتھ وارنٹ اور پھر بلیک وارنٹ جاری کئے گئے۔ انہوںنے بتایاکہ منگل کی صبح تینوں مجرمان کو پھانسی دینے کے بعد ان کی میتیں تدفین کیلئے ان کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں جو انہیں لے کر اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے ۔ انہوںنے بتایاکہ قبل ازیں 2درجن سے زائد ورثاء کی مجرموں سے آخر ی ملاقات بھی کروائی گئی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں کوئی جلاد موجود نہیں جس کے باعث جیل کے ہیڈوارڈن نے مجرمان کے گلے میں پھندے ڈال کر انہیں پھانسی گھاٹ پر تختہ دار پر لٹکایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (نمائندہ جھنگ) حلقہ پی پی 78شہری نشست جھنگ سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی خواتین راشدہ یعقوب شیخ کے خلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت کل 19مارچ بروز جمعرات کو فیصل آباد ڈویژنل الیکشن ٹربیونل کے جج حسن محبوب رشیدی کی عدالت میں ہو گی جبکہ موصوفہ کوکل ایویڈنس پیش کرنے کا حتمی موقع فراہم کردیا گیا ہے نیز شہادتوں کے فوری بعد فیصلہ سنائے جانے کا بھی امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ اور مذکورہ حلقہ سے 11مئی 2013ء کے انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار مولانا محمد احمد لدھیانوی ، شیخ دانیال اقبال ، ماسٹر محمد سعید اختر اور ایک شہری شیخ طارق اسلم کی جانب سے کامیاب امیدوار راشد ہ یعقوب شیخ کے خلاف دائر کی گئی انتخابی عذرداریوں میں مختلف الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں نااہل قراردینے کی درخواست کی گئی تھی جن میں ایک الزام یہ بھی تھاکہ چونکہ حسنین کنسٹرکشن کمپنی نادہندہ ہے اور راشدہ یعقوب شیخ اس کمپنی کی مبینہ طور پر ڈائریکٹر بھی ہیں نیز ان کے خاوند شیخ محمد یعقوب سابق ایم پی اے کو بھی اس کمپنی کا ڈائریکٹر ہونے کے باعث ڈیفالٹ کی وجہ سے نااہل قراردیاگیاتھا لہٰذا راشدہ یعقوب شیخ کس طرح الیکشن کی اہل قرار پاسکتی ہیں۔ مزید برآں گزشتہ روز کیس کی سماعت کے موقع پر راشدہ یعقوب شیخ کی جانب سے شہادتیں پیش نہ کئے جانے پر انہیں 2 الگ الگ درخواستوں کی سماعت کے دوران 10،10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا اور کل 19مارچ بروز جمعرات کی حتمی تاریخ برائے پیشگی ایویڈنس مقرر کی گئی ہے جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔