جھنگ کی خبریں 15/03/2015

Jhang

Jhang

جھنگ (شفقت اللہ سے) ضلعی حکومت نے شوگر سیس گرانٹ 2014-15 کے تحت 6 کروڑ 11 لاکھ 91 ہزار 827 روپے کی لاگت سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے کھیت سے منڈی تک کسان اور کاشتکار کی رسائی میں حائل مشکلات دور ہوجائیںگی۔ یہ بات ڈی او روڈز نے ضلعی ترقیاتی پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتائی۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2 کروڑ 53 لاکھ 79 ہزار روپے کی رقم سے تحصیل جھنگ ،21 لاکھ 16 ہزار 988 روپے کے فنڈ سے تحصیل شورکوٹ جبکہ 3 کروڑ 36 لاکھ 95 ہزار 90 روپے کی لاگت سے مختلف علاقوں کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت ،بحالی اور آبادی کاری کا کام مکمل کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری کے دوران مذکورہ علاقوں کی چھوٹی بڑی تما م سڑکوں کو شامل کیا گیا ہے اور تمام سکیمیں طے شدہ اعلیٰ میعار کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران مکمل کی جائیں گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ منظور شدہ ترقیاتی پراجیکٹس کے ٹین ڈروں کی تکمیل کے مراحل شفاف اور میرٹ کیمطابق مکمل کئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (شفقت اللہ سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں غریب و بیوہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پالتو جانور(جھوٹیاں/ویہڑیاں)فراہم کرنے کا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے جس میں ضلع بھر کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی بیوہ اور غریب خواتین کو مفت پالتو جانور دیئے جائینگے تاکہ وہ اپنے کنبہ کی خود کفالت کر سکیں۔ڈسٹرک آفیسر لائیو سٹاک کے مطابق درخواست دہندگان کیلئے آسان شرائط و ضوابط لاگو کئے گئے ہیں جس میں بیوہ خواتین جو ایک ایکٹر زمین سے کم کی مالک ہوں،اسی گائوں کی رہائشی اور ان کے ایک یا ایک سے زائد بچے مقامی سکول میں زیر تعلیم ہوں۔انہوںنے مزید بتایا کہ ایک خاتون صرف دو بھیڑیا/بکریاں (8سے12ماہ عمر کی)کیلئے درخواست دے سکتی ہیں جبکہ غلط بیانی کی صورت میںخواتین سے نہ صرف جانور کی کل قیمت وصول کی جائیگی بلکہ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (شفقت اللہ سے) ٹیکنیکل آفیسر فیسکو(واپڈا) جھنگ کی اطلاع کے مطابق 132 کے گرڈ اسٹیشن حویلی بہادر شاہ ،جھنگ سٹی ،جھنگ II اور گرڈ اسٹیشن کھیوہ ہائی ٹرانسمیشن لائنز کی ضروری مرمت و تبدیلی کے سلسلہ میں 16 مارچ 2015 صبح ساڑھے نو بجے تا شام ساڑھے تین بجے تک بند رہیں گے جس کے باعث مذکورہ بالا فیڈر ز سے ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔