جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کیا ،ا ہلکاروںکی جسمانی صحت کے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا۔ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل دماغ پر بی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) کار اور موٹر سائیکل کا تصادم دو ا فرا د شدید زخمی۔تفصیلات کے مطا بق چنیوٹ موڑ کے قریب موٹر سائیکل کا مخالف سمت میں آنے والی تیز رفتارکار سے تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ یعقوب اور 25 سالہ اللہ یار شدید زخمی ہوا ٔ جنھین ٰ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کسان بورڈ پاکستان کے صدر جناب سردار صادق خان خاکوانی نے ڈاکٹرعبدالجبار خان کو پنجاب کا صوبائی صدر مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹرعبدالجبار خان نے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اس ملک کی سب سے بڑی برادری ہے اور سب سے مظلوم طبقہ ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں ستر فیصد سے زیادہ ممبران اسی طبقہ کے منتخب کردہ لوگ موجود ہیں لیکن گزشتہ دو سال سے بالخصوص کاشتکار تباہی کا شکار ہیں اور زراعت مسلسل گھاٹے کاسودا بن چکی ہے ۔ زراعت کی زبوں حالی کی وجہ سے ہی انڈسٹری بھی بند ہورہی ہے گزشتہ دو سال سے رائس انڈسٹری شدید بحران کی زد میں ہے ۔کاٹن انڈسٹری بھی مشکلات سے دوچار ہے۔
ہرطبقہ پریشان ہے لیکن کچھ طبقات اپنی یونین اور اتحادکی وجہ سے اپنی آواز اسمبلیوں میں اٹھاتے ہیں مگر افسوس کہ سب سے بڑی نمائندگی ہونے کے باوجود کسان برادری کی آواز اسمبلیوں میں کہیں سنائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے حکومتی پالیسیاں کسان دوست ہونے کی بجائے کسان دشمن ہیں ۔ چند بڑے سرمایہ دار اور آئی ایم ایف کے مفادات کے مطابق پالیسیاں بنتی ہیں جن کا نقطہ محور پاکستان کی معیشت کو کمزور تر اور غیرمستحکم کرنا ہے جس کیلئے انہوں نے ملک کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہ کرنے کا ہدف رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ موجودہ استحصالی پالیسیوں کی نتیجے میں ملک کی زراعت اور کسان تباہ ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ ملک کے ہرمظلوم طبقہ کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ہے۔