جھنگ کی خبریں 21/09/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2015 – 16 کے تحت 29 کروڑ 4 لاکھ 14 ہزار روپے کی لاگت سے ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر، اضافی کلاس رومزکی فراہمی اور سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیرو مرمت ،آباد کاری اور بحالی کا کام مکمل کریگی۔ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ ڈویژن کے مطابق 25 کروڑ 41 لاکھ 32 ہزار روپے کی رقم سے ضلع بھر کے 30 گورنمنٹ بوائز و گرلزہائیر سیکنڈری سکول، ہائی سکول ،ایلمنٹری سکول،پرائمری اور کمپرہینسو سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی دوبارہ تعمیر، 3 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار روپے کے فنڈ سے 18 سکولوں میں اضافی کلاس رومزکی فراہمی جبکہ سالانہ ترقیاتی کاموں کے تحت 2سرکاری رہائش گاہوںکی عمارتوں کی مرمت اور بحالی کے کام پر 7 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان 50 ترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد کیلئے ضروری کاروائی اور پیپر ورک کا کام مکمل کر کے 12 اکتوبر تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جوکہ 15 اکتوبر 2015 کو کھولے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کی زیر صدارت نابینا افراد کی رجسٹریشن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میںڈی ڈی او سوشل ویلفیئر فضل عباس ، صدر آمنہ ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر ریاض نول، سید قمر عباس زیدی ، نیلم ناصر مگھیانہ ، ملک خالد محمود ، محمد عثمان ، حاجی لیاقت نون، فرزانہ بلوچ، غلام قاسم مگھیانہ ، حاجی لطیف ، اظہر عباس جنجوعہ سمیت دیگرمقامی این جی اوز کے نمائندگان و نابینا افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل نے کہا کہ 68 سال کے عرصہ کے بعد نابینا افراد کو رجسٹرڈ کر نا اور روز گار ودیگر مراعات سے نواز نا خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا خواب تھا جو انہوں نے پورا کر دیا ضلع جھنگ میں نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لیے ڈی او آفس ، احمد پور سیال، شاہ جیونہ اور بلائنڈ سکول میں سنٹر قائم کیے گئے جن میں 537 مرد وخواتین نابینا افراد کو رجسٹرڈکر لیاگیا ہے جس میں 168خواتین، 337مر دشامل ہیں ان میں 6 ایم اے پاس ،1ڈبل ایم اے ،78میٹرک تا بی اے ،284پرائمری تامڈل اور 168خواندہ افراد شامل ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر ریاض نول ، قمر عباس زیدی اور محمد عثمان نے کہا کہ جھنگ میں این جی اوز کے تعاو ن سے مختلف مقامات پر نابینا افراد کی رجسٹریشن کے لیے 67فلیکس وتشہیری بورڈ آویزاں کیے گئے ڈیلی کی بنیاد پر رجسٹریشن اور اسائنمنٹ کی جاتی رہی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی واضع پالیسی کے مطابق معذور افراد کے کوٹہ کے تحت جھنگ میں مختلف محکموں میں درجہ چہارم کی 72 خالی آسامیوں پر 61افراد کو بھرتی کروایا گیا جن میں 11نابینا افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈیلی ویجز پر 10افراد کو ٹی ایم اے اور 10کو محکمہ ہائی وے میں بھرتی کروایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ چک نمبر 172 نور عباس نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گھرمیں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی بر وقت پہنچ ا گ بجھانے کا عمل شروع کر دیا اور اخر کا ر اگ پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحافیوں پر حملوں کے خلاف جھنگ یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام پریس کلب جھنگ سے ایک حتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت یونین آف جرنلسٹس کے صدر رائے منظور احمد عابد کر رہے تھے ۔احتجاجی ریلی پریس کلب سے شروع ہوئی جو کہ ڈی پی او آفس اور ڈی سی او آفس سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر ہی اختتام پذیر ہوئی ممبران نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے ۔احتجاجی ریلی کے اختتام پر لیاقت علی شام ۔ڈاکٹر ریاض نول ؛جماعت اسلامی کے راہنما اور کسان بورڈ کے صدر ڈاکٹر عبدلجبار اور رائے منظور احمد عابد نے خطاب کیا۔جس میں کراچی میں ہونے والے واقع اور صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطا لبہ کیا کے وہ اپنی زمہ داری کو نبھاتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے ۔تاکہ وہ اپنی پیشہ وران زمہ داریوں کو بلا کسی خوف اور دبائو کے سر انجام دے سکیں ۔کیونکہ آزادی صحافت میں ہی جمہوریت کی بقا ہے۔اخر مین انھوں نے اس عز م کا اعادہ کیا کہ وہ ہر قیمت پر آزادیء اظہار رائے اور آزادی ء صحافت کا دفاع کریں گے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی طاہر کچھی کی سربراہی میں سیکورٹی کے حوالہ سے تھانہ صدر میں اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے تھانہ صدر پر فرضی حملہ کیا جس میں پولیس اہلکاران اور عام شہری زخمی ہوئے جس کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا۔

Jhang News

Jhang News