جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں اصلاحی جماعت کے زیر اہتمام 16 جنوری 2016 بروز ہفتہ شفقت شہید گرائونڈ میں (چرچی گرائونڈ) میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و حق باہو کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔ جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سلطان محمد علی کریں گے۔ متذکرہ کانفرنس میں ملک بھر سے علما کرائم ، مشائخ عظام ، مریدین ، عقیدت مند ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ اصلاحی جماعت کا مقصد قرآن مجید اور حدیث مبارکہ کی روشنی میں اولیائے کاملین کی تعلیمات کو عوام الناس تک پہنچانا ہے۔ حرص و ہوس اور مادیت پرستی نے اشرف المخلوقات کو اپنے مقام سے بے خبر کردیا ہے اور وہ اپنی ذات اور اپنے مقام انسانی سے بے خبری کے نتائج آج منافقت ، عصمت دری ، قتل و غارت اور دیگر کئی طرح سے انسانی تذلیل کی صورت میں ہمارے سامنے آئے ہیں۔ ان تمام مشکلات و مسائل کا حل عالم انسانیت کو قرآن و سنت نے عطا کردیا ہے ۔ جھنگ کے ترجمان میاں ریاض حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کانفرنس کا آغاز ایک بجے دوپہر ہوجائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام(ف)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سرپرست اعلی حافظ نورمحمدنے گزشتہ روزصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کاظاہری وجودجوروح کے بغیرمٹی کابت ہے اوراسکی کوئی قدروقیمت نہیںہے اصل انسان روح ہے جسکی وجہ سے انسان کواشرف المخلوقات کادرجہ ملاہے جب اللہ تعالی نے انسان کابت بنالیاتواس وقت فرشتوںکوسجدہ کرنیکاحکم نہیںدیابلکہ کہاکہ جب میںاس میںپھونک دوںگاتب تمام ملائکہ اسکے سامنے سجدہ کرناہوگا۔اس موقع پرماسٹرمحمداقبال،محمدعمر،محمدنصیرچوہان اورحافظ مہرمحمدشفیع بھی موجودتھے۔انہوںنے کہاکہ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک میںاللہ تعالی اوراسکے رسولۖکانظام رائج کیاجائے۔وہ وقت دورنہیںجب پاکستان میںبھی دینی جماعتیںبرسراقتدارآئیںگیں،حقوق العبادکاتقاضابھی یہی ہے کہ ہم زیادہ زیادہ سے فلاحی کاموںمیںحصہ لیںاورلوگوںمشکلات میںان کی مددکریں،قوم اورملک اس وقت شدیدبحرانوںکاشکارہیںان سے نجات کیلئے ہمیںآگے بڑھتے ہوئے لوگوںکی صحیح راہنمائی کرنی ہوگی،فحاشہ وعریانی کوفروغ دیاجارہاہے۔ہم اللہ کی رسی کوچھوڑنے کے نتیجے میںآج دنیامیںذلیل ورسواہورہے ہیں،ملت اسلامیان پاکستان کواب جاگناہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔ڈاکٹرعبدالجبار جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد کرکے عوام کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے سینئر رہنما اور NA-89جھنگ سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالجبارخان نے اپنے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پچھلے دس سال کے کم ترین مقام پر پہنچ چکی ہیں اور اس میں مسلسل کمی کا رحجان جاری ہے ، پاکستان میں پرانے نرخ ہی وصول کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت تمام ممالک قیمتوں میں کمی کافائدہ اپنے عوام کو پہنچارہے ہیں جبکہ پاکستان میں پرانے نرخ وصول کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ۔13جنوری2016(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈوائزر برائے محتسب پنجاب ڈسٹرکٹ جھنگ کی جانب سے جھنگ کے مراکز صحت کے دورے جاری ۔محتسب پنجاب جاوید محمود کی ہدایت کی روشنی میں مسٹر محمد عبیداللہ سیال ایڈوائزرمحتسب پنجاب ضلع جھنگ نے گزشتہ روز رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جیونہ اوربنیادی ہیلتھ یونٹ رتہ متہ تحصیل جھنگ کا دورہ کیا ۔ہردومراکز صحت میں موجود مریضوں اوران کے لواحقین سے ایڈوائزرمسٹر محمد عبیداللہ سیال نے تفصیلی گفتگو کی اور ان سے مذکورہ مراکز صحت میں طبی عملہ کی موجودگی ،ادویات کی دستیابی ،وارڈ زمیں موجود سہولتوں اوردیگر مسائل پر کھل کر بات کی ۔طبی عملہ کی ضروریات اورطبی سہولتوںکے ضمن میں بہتری لانے کے نقطہ نظر سے طبی عملہ سے بھی معلومات حاصل کیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(بیوروچیف)جھنگ سٹی یوسی 96کے سیکرٹریوںکی من مانیاں عروج پردفتر کو بھی اپنے گھر میں لے گیا۔بجلی کا بل اور اپنے گھر کا کرایہ بھی سرکار سے وصول کرنے میں مصروف عمل۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کبھی کمپیوٹر ٹھیک کروانے کے نام پر کبھی بجلی کے بل تو کبھی فرنیچر۔گرمیوں میں برف کے بل وغیرہ ایسی طرح مختلف بل بنا کر خزانہ سرکار کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔گورنر پنجاب۔و احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔کہ ان لوگوں نے جو بھی آج تک خزانہ سرکار سے رقم وصول کی ہے ۔ان سب بلوں کواو رتمام اکاوئنٹ چیک کیا جائے ۔اور ان کے تمام ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کروایا جائے ۔جس میں لیٹ اندرج۔نکاح کے تمام رجسٹرڈ۔ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ وغیرہ تمام ریکارڈ چیک کیا جائے۔یاد رہے کہ پہلے بھی ان کے خلاف خبرلگی جس کا تراشہ آڈٹ برانچ جھنگ کو دیا۔انہوں نے تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی ہے۔