جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے محکمہ خوراک کے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی خریداری عمل کو ہرممکن حد تک شفاف رکھا جائے اور گندم کے کاشتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہ کیا جائے ۔یہ بات انہوںنے ضلع کے مختلف گندم خرید اری مراکز کے معائنہ کے دوران کہی ۔ڈی سی او ناد ر چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کاشتکاروں سے گندم کے آخری دانہ کی خریداری تک مہم جاری رہے گی۔انہوںنے کاشتکاروں /کسانوں اور زمینداروں سے ملاقات کرتے ہوئے محکمہ خوراک کے عملہ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ خریداری مہم کے دوران محنت اور دیانتداری سے کام کریں غفلت شعار،بددیانت اور کام چوری کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ڈی ایف سی امان اللہ سومرو نے گندم خرید اور بادانہ کی تقسیم کے حوالہ سے تفصیلات کے دوران بتایا کہ ضلع بھر میں اب تک ایک لاکھ45 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد74فیصد بادانہ تقسیم کرکے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید کر کے ٹارگٹ کا 50 فیصد سے زائد حصہ حاصل کر لیا ہے۔
……………………………………………. ……………………………………………. جھنگ: ضلعی حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت اور آباد کاری کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس ضمن میں ایک کروڑ21لاکھ55ہزار 764 روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیرومرمت کی چار ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے محکمانہ کاروائی شروع کر دی ہے ۔ یہ بات ڈی او روڈزہائی وے ڈویژن ڈاکٹر رضوان نذیر نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی ۔انہوںنے سکیموں کی تفصیلات سے متعلق بتایا کہ 9 لاکھ 42 ہزار روپے کی رقم سے چک وکیل والاکالیمال تا ٹوبہ روڈ کی آباد کاری، لنک روڈ تاکوٹ عمر درازاور چاہ نمبراں والاموضع بیلہ علی خنانہ 18 ہزاری کی 19لاکھ 58 ہزار 300 روپے کے فنڈ سے سٹرک تعمیرکرنے کے علاوہ 20 لاکھ 43 ہزار 700 روپے کی لاگت سے گڑھ موڑ تا ڈائنا پل تک کی سڑک تعمیر کی جائیگی۔ جبکہ 72 لاکھ 11 ہزار 764 روپے کی رقم سے لنک روڈ سے ٹوبہ روڈنیا بائی پاس تا دیہی مرکز صحت موضع باغ تک کی سڑک کی تعمیر کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ڈی او روڈز نے مزید بتایا کہ محکمہ شاہرات نے ان سکیموں پر عمل درآمد کیلئے ضروری کاروائی کے بعد ان پر تعمیراتی کام شروع ہو جائیگا اس ضمن میں 27 مئی تک طلب کئے جانے والے ٹینڈر 30 مئی 2015 ء کو کھولے جائینگے۔
……………………………………………. ……………………………………………. جھنگ: محکمہ زراعت کے زیر اہتمام رشید پور تحصیل اٹھارہ ہزاری کے نواحی علاقہ میں کسانوں / کاشتکاروں کیلئے آگہی پروگرام کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا جس میں پروفیسرکمیونٹی کالج زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر محمد رشید مہمان خصوصی ہونگے۔