جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جھنگ سٹی نوازشریف پارک کے چوکیدار واجد علی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹی ایم اے جھنگ میں جو شکایات سیل ہے۔وہاں پر جو شکیل نامی کمپیوٹر آپرٹرہے۔وہ اصل میں خاکروب ہے۔اور نوکری شکایات سیل میں کررہاہے۔جبکہ اس کا اصل کام گلیوں وغیرہ کی صفائی کرنا ہے۔لیکن اس کو افسران کی آشیربادحاصل ہے ۔جس کی وجہ سے یہ افسر بنا ہوا ہے۔میں جب دفتر گیا تو اس نے مجھ کودیکھتے ہی میری سب کے سامنے بے عزتی شروع کردی۔میں نے اس کوروکابھی لیکن اس شکیل نامی شخص نے میری ایک نہ سنی۔سب دیکھتے رہے کسی نے اس کو نہیں روکا۔اس کی شکایات افسران کو بھی کی لیکن انہوں نے اس بارے ابھی تک کوئی کاروائی نہ کی ہے۔ہم نے اس بارے سی او مختار شاہ سے رابط کیا۔اور ان سے پوچھا کہ یہ جو شخص شکایات سیل پر کمپیوٹر آپرٹر بیٹھا ہوا ہے۔اس کی اصل میں نوکری کیا ہے۔تو انہوں نے بتایا کہ یہ خاکروب بھرتی ہے۔توہم نے سی او مختارشاہ سے کہا کہ اگر یہ خاکروب ہے ۔تو جو اس کا اصل کام ہے وہ کام اس سے کیوں نہیں لیتے۔تو سی او نے کہا۔آپ یہ بات آفسران بالاسے کرئے۔میں اس بارئے کچھ نہیں کرسکتا۔نوازشریف پارک کے چوکیدار نے وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف۔گورنرپنجاب۔چیف سیکرٹری پنجاب۔سیکرٹری بلدیات۔کمشنر فیصل آباد۔ڈی سی او جھنگ۔ایڈمنسٹرجھنگ۔ٹی ایم او جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے ۔کہ یہ جو شکیل نامی شخص جو کمپیوٹر آپرٹر بنا ہوا ہے۔یہ اصل میں خاکروب بھرتی ہے اس سے خاکروب کا کام لیا جائے۔اور اس نے جو سب کے سامنے میری بے عزتی کی ہے۔اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ …………………. …………………. جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اکیسویں آئینی ترمیم ایک امتیازی قانون ہے اور ناکس دستہ ویز ہے اس میں ترمیم ناگزیر ہے اکیسویں آئینی ترمیم میں لسانیت ، قومیت اور نسل پر ستی کی بنیاد پر دہشت گردی کر نے والوں کو بھی شامل کیا جا ئے اور اس میں ملوث افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلا ئے جا ئیں اس حوالہ سے وزیر اعظم نوازشریف جمعیت علماء اسلام سے کیئے گیے وعدے پورا کریں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی بیوروکریسی فورتھ شیڈول کا ناجائز استعمال کر ہی ہے فورتھ شیڈول کے نا م پر علماء و مدرسین کو ہرانساں اور پریشان کیا جا رہا ہے اور مدارس میں بچوں کو پڑ ھانے پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو کہ قابل مذمت فعل ہے حکومت پنجاب دینی مدارس اور علماء و مدرسین پر عرصہ حیات تنگ کر نے کے آئے روز نئے نئے ہتھکنڈے سامنے لا ئے جا رہے ہیں وزیر اعظم پنجاب حکومت کے اس غیرقانونی اور غیر آئینی فعل کا فی الفور نو ٹس لیں تا کہ مدارس کے خلاف منفی ہتھکنڈے ختم ہو سکیں …………………. ………………….
جھنگ۔ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام ضلع جھنگ میں آرٹی آئی رضاکاروں کا سالانہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں وکلائ،صحافی،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہری اپنے بنیادی مسائل کو حل کرنے کروانے کیلئے زیادہ سے زیادہ آرٹی آئی کا استعمال کریں رضاکاروں کی جانب سے زراعت،تعلیم،صحت اور ماحولیات کے حوالہ سے ضلع کے مختلف ترقیاتی مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی درخواستیں بھی محکموں کو بھجوائی گئیں گروپ ممبران نے عہد کیا کہ وہ ضلع جھنگ میں معلومات تک رسائی کے قانون کے مکمل نفاذ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے اور شہریوں کی آگاہی اور تربیت کیلئے ضلع میں مختلف پروگرامز کا بھی انعقاد کریں گے گروپ ممبران نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پنجاب معلومات تک رسائی کے قانون2013کے سیکشن4کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ محکموں کی جانب سے معلومات کی از خود فراہمی بھی یقینی بنائی جاسکے۔
…………………. ………………….
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق چنیوٹ روڈ کھوڑورا باکر کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد بیہوش ہو گئے جن میں 65سالہ بکھاں بی بی 55 سالہ پٹھانی بی بی 45 سالہ وارث اور55سالہ غلام محمد شامل ہیںجنہیں ریسکیو1122کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ھیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا۔
…………………. …………………. جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریسکیو 1122 کو گذشتہ ماہ جولائی میں 15331 میںکالز موصول ہوئیں جن میں 1901 ایمرجنسی 1588 معلوماتی 58، رانگز جبکہ 11784 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 1901 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 467 روڈ ایکسیڈنٹ ، 627 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 11 آگ لگنے کے واقعات 67 کرائم کالز اور 217 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 04بلڈنگ مندہیم ہونے کے ، 04 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 61.32 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.7 فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں 627 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 1381 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 69 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے جنم دیا جا سکے۔