جھنگ (نمائندہ جھنگ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر جھنگ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے ناقص و غیر معیاری چکن و دیگر گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کاآغاز کردیاہے جبکہ بعض دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیاہے۔ موصوفہ کے علم میں یہ بات لائی گئی تھی کہ شہر کے مختلف مقامات پر چکن فروش بیمار ، لاغر اور اسی قسم کی مرغیوں کو ذبح کرکے ان کا گوشت پانی میں ڈبونے کے بعد فروخت کیلئے پھٹوں ، کھوکھوں اور عارضی دوکانات کے باہر لٹکا دیتے ہیں جن پر نہ صرف ٹریفک کے باعث اڑنے والا گندا گرد وغبار پڑتارہتاہے بلکہ دھوپ میں لٹکے رہنے کے باعث اس کی تاثیر بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے جس سے یہ ناقص گوشت انسانی صحت کو نقصان پہچانے کاموجب بن رہاہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ترجمان نے بتایاکہ مذکورہ شکایات پر ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بعض مقامات پر ذبح کرکے لٹکائے گئے مرغی کے ناقص گوشت کے فروخت کنندگان کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیابلکہ انہیں خبردار کیاکہ آئندہ اس طرح مرغی کاگوشت ذبح کرکے کھلے عام نہ لٹکایاجائے بلکہ جب کوئی خریدار آئے تو اس کے سامنے زندہ مرغی ذبح کرکے فراہم کی جائے تاکہ موسم گرما کی آمد کے باعث موسمی بیماریوں کے پھیلائو کی روک تھام میں مدد مل سکے۔ انہوںنے بتایاکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے مٹن اور بیف فروخت کرنے والی بعض دوکانات کا بھی اچانک معائنہ کیا اور وہاں مذبح خانہ میں لگائی جانیوالی مہروں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر انہوںنے تمام دوکانداران کو ہدایت کی کہ وہ گوشت کو ڈھانپ کررکھیں تاکہ جراثیمی مٹی ، گرد وغبار ، مکھیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوںسے گوشت کو بچاتے ہوئے اسے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھاجاسکے۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر کسی جگہ مذکورہ ہدایت کی خلاف ورزی پائی گئی تو متعلقہ دوکانداران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (نمائندہ جھنگ) دو گروپو ں میں جھگڑاتین ا فرا د شدید زخمی۔۔تفصیلات کے مطا بق گوجرہ روڈ چک نمبر458واصوانہ میں دو گروپو ں میں زمینی تنا زع کی وجہ سے جھگڑا ہوا جس سے 30 سالہ تصور بی بی 48سالہ امیراںبی بی22سالہ سمیرا شدید زخمی ھو گۓ جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکو اٹر ہسپتال جھنگ منتقل کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (نمائندہ جھنگ) ڈی سی او /چیئرمین ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جھنگ نادرچٹھہ نے صوفی گروپ آف انڈسٹریز سے تعلق رکھنے والے معروف صنعتکار میاں اظہر حسین کھوکھر کو ڈسٹرکٹ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جھنگ کانیا سیکرٹری مقرر کردیاہے جبکہ ان کے پیشرو ریاض جاوید کو ان کے عہدہ سے فارغ کردیا گیا ہے نیز نوجوان قانون دان خاور ظہور چوہان کو ہلال احمر ہسپتال جھنگ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ریڈکریسنٹ سوسائٹی جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ معروف ماہر طب و سابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر سعید احمدقریشی ، مقامی صنعتکار و کاروباری شخصیت عبدالاحد خان ، مہر سلطان نول اور شیخ محمدنصیر کو ڈسٹرکٹ ریڈکریسنٹ سوسائٹی ضلع جھنگ کا ممبر بھی مقرر کیاگیاہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ نوجوان قانون دان خاور ظہور چوہان ایڈووکیٹ نظریاتی مسلم لیگی ہونے سمیت ایک باکردار ، فرض شناس ، خدمت کے جذبہ سے سرشار شخصیت ہونے کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر وسینئر قانون دان محمد ظہور چوہان ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اور ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ عامرظہور چوہان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ دریں اثناء جھنگ کے عوامی ، سیاسی ، سماجی ، دینی حلقوںنے خاور ظہور چوہان ایڈووکیٹ کو ہلال احمر ہسپتال جھنگ سٹی روڈ جھنگ کا ایڈمنسٹریٹر اور معروف صنعتکار میاں اظہر حسین کھوکھر کو انجمن ہلال احمر ضلع جھنگ کاجنرل سیکرٹری مقرر کئے جانے پر ڈی سی او جھنگ نادر چٹھہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئے عہدیداران ہسپتال کی بہتری اور انجمن ہلال احمر کو مزید متحرک ،منظم ، فعال ، مربوط اور مثالی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوںنے مذکورہ نوجوان عہدیداران کو بھی اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔