جھنگ (پ ر ) جماعة الدعوہ ضلع جھنگ کے امیرابوعمار نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایک موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی کا مقسد یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں میں تحریک پاکستان جیسے جوش وجذبہ کو بیدار کرنا اور مقصد حصول پاکستان کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ہم تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور انداز میں ملی جوش وجذبہ کے ساتھ ریلی میں شریک ہوں۔ جماعة الدعوة کے شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی امیر محمدمنشاء جھنگوی نے ریلی کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریلی صبح 10بجے دفتر جماعة الدعوة سرگودھا روڈ سے شروع ہوکر ایوب چوک سیشن چوک ، تھانہ صدر چوک ،یوسف شاہ روڈ ،کچہری چوک ، پریس کلب سے ہوتی ہوئی ایوب چوک پہنچ کر اختتام پذیرہوگی جس میں قائدین خطاب کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : حساس ادارے کے افسر بن کر سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے نوسرباز پکڑے گئے جبکہ تین کی تلاش میں پولیس سرگرم عمل۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جھنگ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر موضع دراج میں ایک کاروائی کے دوران اپنے آپ کو ایف آئی کا انسپکٹر ظاہر کرنے والے دو ملزمان محمدصفدر اور فلک شیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ طاہر نامی شخص سے دھوکہ دہی سے دس ہزار روپے لے رہے تھے جبکہ اس گروہ کے تین ارکارن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( پ ر ) پاکستان کسان اتحاد جھنگ کے تحصیل صدر ابوذر بھروانہ نے کہا ہے کہ شوگر ملز انتظامیہ کسانوں کو 2 سال سے ادائیگیاں نہ کرکے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے حقوق مانگنے والوں پر پولیس تشدد باعث تشویش ہے۔ 2 ارب روپے ہضم کرنے کیلئے شوگر مافیا اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے جس کا متحد ہوکر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے دیگر عہدیداران عامر محمودشاکر نول ایڈووکیٹ ضلعی صدر، مہرواجد نول بھی موجود تھے۔ ابوذر بھروانہ نے کہا کہ 2013-14ء کے دوران شوگر ملزانتظامیہ نے کسانوں کو 50کروڑ روپے کی ادائیگیاں نہیں کی اور2014-15ء میں ڈیڑھ ارب روپے واجب الادا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں حقوق مانگنا جرم بن چکا ہے ۔احتجاج کرنا حکمرانوں کو برداشت نہیں ۔ کسان ان حالات میں خاموش نہیں رہ سکتے جس سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہوجائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں کو فی الفور ادائیگیوں کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے تاکہ حالات کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو 200ٹریکٹرٹرالیاں لے کر شہر میں داخل ہوں گے اور ضلع کو مکمل طور پر جام کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (پ ر ) جماعة الدعوہ ضلع جھنگ کے امیرابوعمار نے کہا ہے کہ جماعة الدعوة کے زیراہتمام 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایک موٹرسائیکل ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی کا مقسد یوم پاکستان کے موقع پر شہریوں میں تحریک پاکستان جیسے جوش وجذبہ کو بیدار کرنا اور مقصد حصول پاکستان کی تکمیل کیلئے جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو فروغ دے کر ہم تمام مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور انداز میں ملی جوش وجذبہ کے ساتھ ریلی میں شریک ہوں۔ جماعة الدعوة کے شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی امیر محمدمنشاء جھنگوی نے ریلی کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریلی صبح 10بجے دفتر جماعة الدعوة سرگودھا روڈ سے شروع ہوکر ایوب چوک سیشن چوک ، تھانہ صدر چوک ،یوسف شاہ روڈ ،کچہری چوک ، پریس کلب سے ہوتی ہوئی ایوب چوک پہنچ کر اختتام پذیرہوگی جس میں قائدین خطاب کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : انجمن تاجران (رجسٹرڈ )جھنگ کے ضلعی صدر جمشید اختر اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سرور نے پی ٹی سی ایل کے سیل کسٹمر سروس ایووتھری جی کے افسروں اور اہلکاروں کی طرف سے عوام کو اندھیرے میں رکھ کر اور حقائق چھپا کر اُن سے لوٹ مار کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اُس کی پُر زور مذمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ایک ایسا ادارہ ہے جس کے کروڑوں کی تعداد میں صارفین ہیں اور یہ ادارہ ماضی میں شاندار روایات کا حامل رہا ہے جس کی وجہ سے عوام اس ادارے پر اعتماد کرتے ہیں لیکن ایوو تھری جی سیل سروس جھنگ والو ں نے اپنے ٹارگٹ پورے کرنے کیلئے ادارہ کی عزت اور شہرت دائو پر لگا دی ہے جس سے عوام کا اعتماد بُری طرح مجروع ہوا ہے ۔انہوں نے پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام سے ان واقعات کا نوٹس لینے اور صارفین کو اس لوٹ مار سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر منظور احمد عابد کی تحریری شکایت کے با وجود اس پر کوئی کاروائی نہ کی گئی تو انجمن تاجران اپناآئندہ لائحہ عمل ترتیب دے کر بھرپور احتجاج کرے گی ۔