جھنگ کی خبریں 15/4/2014

ڈی سی او راجہ خرم شہزاد کی ہدایت پر غیر قانونی اضافی گیس سلنڈر اور دیگر خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ
جھنگ(خصوصی رپورٹ)ڈی سی او راجہ خرم شہزاد کی ہدایت پر غیر قانونی اضافی گیس سلنڈر اور دیگر خلاف ورزی کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کاروائی تیز کر دی گئی ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری ملک طاہر کے مطابق گزشتہ روز مختلف روٹس پر چلنے والی 13ویگن مالکان کے خلاف غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں اضافی سلنڈر رکھنے اور بعض کی طرف سے سلنڈر کی فٹنس پیش نہ کرنے پر ان کے چالان کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا ۔انہوںنے بتایا کہ اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے جرم پر 82گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 17گاڑیوں کو موقع پر 37ہزار5سور وپے نقد جرمانے کئے گئے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کے علاوہ غیر تصدیق شدہ سی این جی سلنڈر استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی اور سی این جی فلنگ اسٹیشن کے مالکان کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی دو سے زائد گیس سلنڈررکھنے والی مسافر گاڑی گیس نہ بھریں کیونکہ مسافسروں اور عوام کی جان کو خطرہ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے مزید کہا کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی معاونت سے آئندہ چند روز میں سی این جی فلنگ اسٹیشن پر چیکنگ کا سلسلہ شروع ہوگا اور غیر قانونی طور پر گیس فراہم کرنے پر گیس اسٹیشن مالکان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر/ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت راجہ خرم شہزاد عمر نے ضابطہ فوجداری
جھنگ(خصوصی رپورٹ )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر/ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت راجہ خرم شہزاد عمر نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت حکم نامہ جاری کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک، ایف اے ،بی اے ،فیز Iپی ٹی سی /سی ٹی /اے ٹی ٹی سی اور بی ایڈ فیزII،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے امتحانات2013ء (منعقدہ 2014)کے سلسلہ میں ضلع کی حدود میں بنائے گئے امتحانی مراکز کی سو گز کی حدود کے اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔ مزید برآں حکم نامہ کے تحت کمرہ امتحان میں کتاب،گائیڈ،حل شدہ پرچہ جات، ڈیجیٹل ڈائری،موبائل فون و دیگرنقل میںمدد گار مواد لانے پر بھی پابندی ہوگی۔بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دریں اثنا ڈی سی او نے علیحدہ حکم نامہ کے تحت فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات2014جوکہ 22اپریل2014ء سے شروع ہونگے کے حوالہ سے بھی ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ144کا نفاذ کر دیاگیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8واں سالانہ ایک روزہ ساہیوال گائے میلہ ہفتہ 19اپریل2014ء کو تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال
جھنگ(خصوصی رپورٹ )8واں سالانہ ایک روزہ ساہیوال گائے میلہ ہفتہ 19اپریل2014ء کو تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال نسل گائے ٹوبہ روڈ جھنگ میں منعقد ہوگا جس میں سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ڈاکٹر محمد عامر مہمان خصوصی جبکہ ماہریں لایئو سٹاک اور زمینداروں اور فارم مالکان کی کثیر تعداد شرکت کریگی۔ اس میلہ کے دوران ساہیوال نسل کے خوبصورت جانور نجی کمپنیوں اور محکمانہ سٹالز لائیو سٹاک کے محکمہ کے افسران اور دیگر متعلقین سے گفت و شنید اور راہنمائی کے مواقع میسر ہونگے۔اسکے علاوہ ساہیوال نسل کے جانوروں میں مختلف کلاسوں کے تحت جانوروں کی مابین خوبصورتی کے مقابلے بھی ہونگے ۔میلہ میں شریک جانوروں کیلیئے چارہ اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔خوبصورتی کے مقابلہ میں اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے جانوروں کے مالکان کو نقد انعامات بمعہ ٹرافی دیئے جائینگے مزید معلومات کیلئے 047-9200329نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔