جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعادل میمن کی زیر صدارت پولیس لائن میں دربار کاانعقادکیاگیا جس میں جملہ پولیس افسران/ملازمان کومحرم الحرام کی ڈیوٹی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی کہ وہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص ،بیگ یا گاڑی کو دیکھیں تو فوراً اس کوچیک کریںاور اطلاع افسران بالاتک پہنچائیں تاکہ بروقت کاروائی کرکے شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کو ختم کر کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے افسران و ملازمین کوجلوسوں و مجالس کے منتظمین سے بھی رابطہ رکھنے کی تاکیدکی۔ دربار میں ڈی پی او عادل میمن نے کہاکہ ضلع کا امن ہم سب کے لئے ضروری ہے لہٰذاپولیس کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے اپناا پنافعال کردار اداکریں ۔ مزیدبرآں دربارمیں ملازمین مسائل کے بارے میں سناگیا اور موقع پرمناسب احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پرڈی ایس پی سٹی سرکل،جملہ ایس ایچ اووز، انچارج چوکیات،انچارج سکیورٹی برانچ،آر آئیزورملازمین پولیس نے شرکت کی۔ ……………………………….. ………………………………..
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع میں عاشورہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول ڈیفنس کے رضا کارمحکمہ پولیس اور سول انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈی نیشن کو بہتر بناکر شر پسند عناصر کی ناپاک کاروائیوں کی بیخ کنی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عادل میمن نے پولیس میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی ٹریننگ کے حوالہ سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید،سیفٹی آفیسر اصغری پروین اور انسٹریکٹر سول ڈیفنس اسد سلیمان کے علاوہ ریسکیو1122 کاعملہ اور رضاکار بھی موجو د تھے۔ ٹریننگ ورکشاپ میں ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر طارق سعید نے سول ڈیفنس کے رضاکاروںکو بم ڈسپوزل جیسی ناگہانی صورتحال میں لوگوں کی جان کو محفوظ کرنے اور زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں آگہی دی ۔ ……………………………….. ……………………………….. جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرکز نابینا جھنگ میں سفید چھڑی کا دن منایا گیا ہے جس میں تمام ملازمین ادارہ اور طلباء نے حصہ لیا۔پروگرام آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔اس موقع پر مقررین نے سفید چھڑی کے تاریخی پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے موقع پر بہت سے لوگ بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ان لوگوں کو معاشرے کے عام لوگوں کی مدد کی ضرورت تھی چنانچہ اقوام متحدہ کی طرف سے سفید چھڑی کو نابینا افراد کیلئے علامتی نشان قرار دے دیا گیا اور طے پایا گیا کہ جس کے ہاتھ میں سفید چھڑی ہو گی عام لوگ اس کی راہنمائی کریں گے۔15اکتوبر1964ء کو امریکہ میں سفید چھڑی کا پہلا عالمی دن منایا گیا اور اس وقت سے آج تک ہر سال دنیا بھر میں یہ دن پورے عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے اور سفید چھڑی کی اہمیت و افادیت کو عام لوگوں کے سامنے اجاگر کیا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ نا بینا افراد کے مسائل اور ان کے حل کا عزم کیا جاتا ہے۔جوائنٹ سیکرٹری غلام شبیرنے مہمان خصوصی وحید اختر سینئر صحافی و ممبر روٹری کلب جھنگ سینٹرل سے درخواست کی ہے کہ آپ اس ادارہ سے پہلے ہی تعاون کرتے رہے ہیں لہٰذا ہمارے لئے سفید چھڑیوں کا بندوبست کریں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم پہلے کی طرح اب بھی آپ سے تعاون کرتے رہے گے اور سفید چھڑیاں بھی مہیا کریںگے۔ ……………………………….. ………………………………..
جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجمن تاجران جھنگ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت محمد طیب احمد رندھاوا صدر تجارتی بورڈ منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر سرور، عار ف مجید چشتی،صدیق الحسنین علیانہ، ڈاکٹر منظور عابد،امتیاز عرف موتی و دیگر تجارتی رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن تاجران کے ضلعی صدر جمشید اختر کی والدہ کے انتقال پر نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کیلئے دُعا کی۔ اجلاس میں محرم الحرام سے چند دن پہلے انجمن تاجران کے تحصیل صدر امتیاز عرف موتی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو شہر کے امن کیلئے خطرناک قرار دیا گیااور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر ملزمان کو پکڑ کر اُن کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔