جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کے کسان پیکج 21617 کے تحت کسانوں میں آگاہی کے حوالہ سے محکمہ زراعت کی طرف سے تاریخی پروگرام کا انعقاد آر سی سی ایس سی میں کیا گیا جس کام مقصد کسانوں اور کاشتکاروں میں کسان پیکج کے ثمرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار میں ایم این اے شیخ محمد اکرم،ایم پی اے محمد خان ،میاں محمد اعظم چیلہ اور سابق ایم پی اے نواب امان اللہ سیال ،ای ڈی او زراعت غلام عباس تتلہ،ڈی او زراعت یوسف حسن تتلہ ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محمد تنویراور ڈی و اٹر مینجمنٹ چوہدری سرمدکے علاوہ زراعت آفیسرزاورویٹنری آفیسرزاور زرعی ماہرین سمیت کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ممبران اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں اربوں روپے کے تاریخی کسان پیکج کے ثمرات کاشتکاروں تک پہنچ رہے ہیں جس سے ملکی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت زرعی ادویات ،مختلف کھادا ور زرعی مشینری پر بھاری سبسڈی دے رہی ہے جس میں ٹیوب ویلوں پر بجلی کے یونٹ میں کمی،کسانوں میں سمارٹ فون اور بلا سود قرضہ جات کی فراہمی،زمینی لیزر لیولر، آبپاشی کے نظام اورآب پاشی کے نظام کی آپریشنل لاکت کو کم کرنے کیلئے شمسی پمپس کی فراہمی اور گائوں کی سطح پر بیماری سے پاک گندم بیج کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ کسانوں کی ترقی کیلئے خادم اعلیٰ رورل روڈ پروگرام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر تنویر نے بتایا کہ کسان پیکج میں بچھڑوں کی افزائش اور صحت کے حوالہ سے بھی بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ ای ڈی او زراعت غلام عباس تتلہ نے کسانوں میںآگاہی کے حوالہ سے کہا کہ کسان پیکج سے بھرپوراستفادہ حاصل کریں اور جدید پیدواری ٹیکنالوجی اور نئی ریسرچ کواپناتے ہوئے ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔انہوںنے مزید کہا کہ کسان پیکج کی آگاہی کے حوالہ سے زمینداروں کو محکمہ زراعت کے مفید مشوروں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے کسان اور کاشتکاران حضرات محکمہ زراعت کے دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔بعدا زاں زرعی ماہرین نے کسانوں اور کاشتکاروں کو کسان پیکج کے حوالہ سے مفید مشوروں سے بھی آگاہ کیا۔ ۔۔۔///۔۔۔ ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں07 ا فرا د شدیدزخمی۔ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جھنگ( تحصیل رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ بھکر روڈ کوٹ خیرہ کے قریب تین تیز رفتار چنگچی رکشہ کے آپس میں ٹکڑانے سے پیش آیاجس سے 22سالہ فیصل 28سالہ امان اللہ 25سالہ محمد حسین 32سالہ عارف 28سالہ عرفان شدید زخمی ہوئی دوسرا حادثہ گوجرہ روڈ پانچواںمیل کے قریب تیز رفتا رموٹر سائیکل کے سلپ ہو نے سے پیش آیا جس سے 10سالہ پنوں04سالہ محمد سلیم شدید زخمی ہواجنھین ٰ ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایس پی یو میں بھرتی ہو نے واے امیدوار دوران دوڑ گر کر زخمی اور شدید گرمی کے باعث بے ہوش ریسکیو1122کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی جھنگ( تحصیل رپورٹر ) ۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ فورس((SPUمیںبھرتی ہو نے واے امیدواروں کا صوفی موڑپر ڈی آئی جی (IT ( پنجاب شاہد حنیف اور ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعود کی زیر نگرانی دوڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 875اُمید واروں نے حصہ لیا جن میں چار اُمید وار دوران دوڑ گر کر زخمی اور شدید گرمی کے باعث بے ہوش ہو ئے جن میں 23 سالہ ذیشان 22سالہ عتیق الرحمان 21سالہ خاور اور 22سالہ نعیم شامل ہیں جنھین ریسکیو1122 کی ٹیم نے مو قع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں آل اساتذہ الائنس پنجاب کے وفد کی سیکرٹری ایجوکیشن سے میٹنگ صرف PSTہی نہیںتمام کیڈرز کے اساتذہ کو اَپ گریڈ کیا جائے گا۔ سیکرٹری ایجوکیشن کا وعدہ PEFاور دانش اتھارٹی کے حوالے اداروں پر وزیراعلیٰ سے مشاورت کے بعد اساتذہ سے اگلے ہفتے پھر میٹنگ ہوگی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )آل اساتذہ الائنس پنجاب کی سیکرٹری ایجوکیشن سے میٹنگ ۔ تمام کیڈرز کو اَپ گریڈ کیاجائے گا اور PSTکو 12کی بجائے گریڈ14دیا جائے گا۔ پنجاب بھرسے آئے ہوئے اساتذہ رہنماؤں نے صوفی رمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کی سربراہی میں سول سیکرٹریٹ لاہور میٹنگ ہال میں ایڈیشنل سیکرٹری محمداختر ، ڈپٹی سیکرٹری مہرمشتاق سیال، ڈپٹی سیکرٹری آصف مجید سمیت سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے ساتھ میٹنگ کی جس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ۔ چارٹرآف ڈیمانڈ میں اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ وعدہ کے مطابق PSTکو گریڈ14، ای ایس ٹی کو 16اورSSTکو 17گریڈ دیا جائے جس پر افسران بالا نے یہ کہا کہ انشاء اللہ آپ کا یہ مطالبہ ضرورپورا کیا جائے گا اور PEFاور دانش اتھارٹی پر تحفظات کیلئے اگلے سوموار کوایک بار پھر میٹنگ کی جائے گی اور ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے آپ کے دئیے ہوئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو Discussکریں گے اور اساتذہ کے تمام خدشات کو دور کیاجائے گا۔ اس موقع پر مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی، میڈم فرخندہ عثمان، جمیل احمدآفتاب ، سید فہیم افضل، انور سیال ، تصور خان نول، شفیق بھلوالیہ، محمدخان اعوان سمیت اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3اگست سے پہلے ہمارے مطالبات منظور کئے جائیں ورنہ ہم اپنے شیڈول کے مطابق احتجاج کریں گے۔اس موقع پر مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب صوفی محمدرمضان انقلابی نے ڈراپ آؤٹ پر ٹیچر کو سزا دینے ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے منظور شدہ کوالیفکیشن الاؤنس کیلئے چھ چھ مہینے دفاتر کے دھکے ، دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ پر گرو پ انشورنس دینے جیسے مطالبات پیش کئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے کردئیے جائیں تو ہمیں احتجاج کا شوق نہیں ہے۔اس لئے اَپ گریڈیشن اور باقی مسائل کا نوٹیفکیشن دیا جائے جس پرافسران بالا نے عمل درآمد کیلئے وعدہ کیا