جھنگ کی خبریں 08/07/2015

جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے ضلع میں لگائے گئے ڈیلی سستے رمضان بازاروں کے دورہ کے دوران مختلف سٹالز پر سبزی و فروٹ اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں و معیار اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے علاوہ شہریوں کو مزید و بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔انہوںنے مختلف سٹالز پر جارکر سبزی ،پھلوں و دالوں اوردیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو چیک کیا اور ڈیوٹی افسران کو ہدایت کی کہ سٹالوں پر اشیاء کے معیار ،دستیابی اور قیمتوں کو بار بار چیک کریں تاکہ عوام کور یلیف مل سکے۔اس موقع پر انہوںنے خریداری کیلئے آئے ہوئے صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے انکے مسائل اور شکایات کو بھی سنا اور منتظمین کو ہر سستے بازار میں بنائے گئے شکایات سیل کے کائونٹر پر صارفین کیلئے کمپلینٹ رجسٹرڈ رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر رجسٹرڈ میں درج شکایا ت کو متعلقہ افسران کے علم میں لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انتظامیہ کے متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ: ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرظفر خان کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جھنگ میں الٹرا سائونڈ اور ایکوکارڈیوگراف کی نئی مشینری فراہم کر دی گئی ہے جس سے دل کے مریضوں کوٹیسٹ کی یہ سہولت جھنگ میں ہی میسر ہوگئی اس سے پہلے مریضوں کو دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا۔عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کی دہلیز پر انکو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News