جھنگ ( نمائندہ خصوصی) یوم والدین اور سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں چناب کالج جھنگ میں تعلیمی سیشن 2013-14کیلئے ہفتہ 4اپریل2015ء کوصبح ساڑھے آٹھ بجے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میںڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر /چیئرمین ایجوکیشن ٹرسٹ نادر چٹھہ مہمان خصوصی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر مہمان اعزاز ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( نمائندہ خصوصی) ٹیکنیکل آفیسر فیسکو(واپڈا) سرکل جھنگ انجینئر محمد کلیم اللہ لودھیکی اطلاع کے مطابق 132کے وی گرڈ اسٹیشن جھنگIکے فیڈر11کے وی سول لائنہائی ٹرانسمیشن لائنز کی ضروری مرمت وٹرانسفارمر کی منتقلی کے سلسلہ میں 4اپریل2015ء کو صبح9بجے تابعد از دوپہر 3بجے تکبند رہیں گے جس کے باعث مذکورہ بالا فیڈر ز سے ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( نمائندہ خصوصی) امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی قائم و دائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے موثر اقدامات کئے گئے ہیںان انتظامات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے علمائے کرام ،مشائخ عظام،مذہبی راہنمائوں سمیت معاشرے کے ذمہ دار افراد قومی جذبہ کے ساتھ فعال کردار ادا کریں۔ موجودہ حکومت نے انتہا پسندی ،دہشگردی اور فرقہ واریت کا قلع قمع کرنے کیلئے جو ٹھوس اقدامات کئے ہیں ان کے کامیاب نتائج سے جھنگ سمیت پورے ملک میں امن و سلامتی اور قومی ہم آہنگی کی فضا قائم ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ناد رچٹھہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے دوران کہیں۔ اجلاس میں ڈی او سی ہارون رشید،اے ڈی سی بابر بشیر،اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ،عمائدین،ضلعی انجمن تاجران کے عہدیداران، ممبران ضلعی امن کمیٹی،ٹی ایم اوز سمیت دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او ناد ر چٹھہ نے کہا کہ علمائے کرام ذمہ دار اور با شعور ہونے کے ناطے حالات کی نزاکت کو بخوبی سمجھتے ہیںگزشتہ کئی سالوں سے جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانے کے سلسلہ میں وہ اپنی شاندار روایات مستقبل میں جاری رکھتے ہوئے پیار و محبت ،بھائی چارے ،باہمی تعاون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کریں ۔اجلا س میں ڈی پی او ذیشان اصغر نے کہا کہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائیگی اگر کسی نے قانون شکنی اور امن و عامہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس سے بھرپور قوت کے ساتھ نمٹا جائیگا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر اسلام مسلمانوں اور پاکستان سے متعلق منفی خیالات کو مثبت پہلوئوں میں بدلنا ہے۔یہاں پر کسی قسم کی فرقہ واریت کا خطرہ محسوس نہیں ہو رہا اور لوگوں نے فرقہ واریت سے نکل کر اپنے صحیح مسائل پر توجہ دینا شروع کر دی ہے لیکن ہمیں اس سے غافل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دشمن ہمارے امن کو خرا ب کرنے کیلئے مختلف حربے استعما ل کر نے پر لگا ہوا ہے۔لہٰذا ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور ارد گرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے مزید کہا کہ ضلع میں پر سکون فضا بحال رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق اور قوانین کی پاسدار ی کرتے ہوئے لائوڈ سپیکر کے ناجائز استعمال ،اسلحہ کی نمائش اور دیگر پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے مختلف تجاویز پیش کی گئیںجس میں سیکورٹی ،ٹریفک ،نا جائز تجاوزات ،وال چاکنگ ،صفائی اور دیگر در پیش مسائل کی طرف انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی جس پر ڈی سی اونے یقین دلایا کہ ان کے تعاون ، باہمی مشوروں اورمفید آراء کی روشنی میں فوری ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔