جھنگ کی خبریں 07/06/2015

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اورآنے والی نسلوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کا واحد ذریعہ بھی ہے آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنے گھروں کے لان ، ادارہ جات اور سرکاری جنگلات کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہا رانہوںنے سرکٹ ہائوس کے سبزہ زار میں فش ٹیل پام کا پودا لگاتے ہوئے شجرکاری مہم کاآغاز کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر فارسٹ ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ اورڈسٹرکٹ آفیسر زراعت یوسف حسن تتلہ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجر کاری مہم میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ہم اپنے گھروں ، ادارہ جات اور اردگرد کے ماحول میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری سے نہ صرف علاقہ کی خو بصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ہمیں صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا۔انہوںنے کہا کہ بنجر اور پیدار وار نہ دینے والی زمینوں کو خالی رکھنے کی بجائے وہاں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں جائیں۔ اس موقع پر ڈی اوجنگلات نے بتایا کہ شجر کاری پلان کے تحت ضلع بھر میں81ہزار پودا جات لگائے جائینگے جن میں 5ہزار پودے محکمہ جنگلات،10ہزار محکمہ دفاع اور56 ہزار پودے پرائیویٹ سیکٹرجبکہ دیگر محکمہ جات 10ہزار پودے لگائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) ضلعی دفترایمرجنسی ریسکیو 1122 میں ڈسٹرکٹ آفیسرایمر جنسی ڈاکٹر طارق سعید کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں ریسکیو سٹاف اور دیگر ریسکیو افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں دوران ایمر جنسی ڈیوٹی ریسکیواہلکاروں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق سعید نے کھلی کچہری میںریسکیو سٹاف سے روزمرہ کی ایمرجنسیزکے دوران درپیش مسائل دریافت کئے اور ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے ریسکیو جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت ادا کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کریں تاکہ حادثات و ایمر جنسی کیسس میں کم سے کم جانی و مالی نقصانات ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News