جھنگ کی خبریں 12/03/2015

جھنگ ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ وائلڈلائف کا بندر پنجرے باہر نکل آیا ریسکیو 1122 نے بندر کو پکڑ کر حکام کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف کا بندر پنجرے سے باہر نکل آیا جس کو وائلڈ لائف کے اہلکار اپنی مدد آپ سے کے تحت پکڑتے رہے لیکن دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے باوجود بندر نہ پکڑا جاسکا ۔ ریسکیو 1122کو کال کرنے کے بعد موقع پر پہنچ کر ریسکیو اہلکاروں نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد بندر کو پکڑ کو ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف کے سٹاف کے حوالے کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( نامہ نگار ) محکمہ صحت نے انسداد پولیو کی تین روزہ خصوصی مہم کے حوالہ سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور اس مہم کی سو فیصد کامیابی کیلئے دیگر محکموں سے بھی معاونت حاصل کی جائیگی جبکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی مانیٹرنگ کریں گے۔یہ بات ڈی آفیسر اہیلتھ ڈاکٹرحافظ غلام قادر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بابر بشیر کی زیر صدارت انسداد پولیومہم کے انتظامات کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی ۔ڈی ایچ او نے مزید بتایا کہ 16 سے 18 مارچ 2015 (تین روزہ)خصوصی انسداد پولیومہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 41 ہزار 199 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں محکمہ صحت کی 1005 موبائل ،ٹرانزسسٹ اور فکس ٹیمیں تحصیل جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور تحصیل شورکوٹ میں گھر گھر جا کرپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گی۔اے ڈی سی نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی فریضہ کے حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور انسداد پولیو مہم کی کارکردگی روزنہ کی بنیاد پر ڈی سی او جھنگ کو پیش کی جائینگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء سستے داموں دستیابی کو موثر اور فعال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں اور کسی بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائیگی۔روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںفوری کمی درکار ہے تمام پرائس مجسٹریٹس، تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،انجمن تاجران،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندگان میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طورپر عمل درآمدکو یقینی بنائیں ،صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے ریٹس کم کر کے نئے ریٹ مختص کئے گئے ہیں جس کے مطابق عا م مارکیٹ میں20کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق ہی فروخت کیاجائے گا اسی طرح ویجیٹیبل گھی کشمیر/کسان 147 روپے فی کلو گرام، ویجیٹیبل گھی اقبال ، داتا اور فواد 131 روپے فی کلو گرام،ویجیٹیبل گھی مدنی ،سلوہ اور گولڈن 118 روپے،گھی کراچی برانڈوغیرہ 100 روپے فی کلوگرام،چینی 53 روپے فی کلوگرام، چاول سپر کرنل کچی نئے 75روپے،چاول سپر کرنل پکی نئے 77روپے،چاول سپر کرنل کچی پرانے 94اور پکی 99روپے ،چاول 386باسمتی45 روپے اورچاول اری چھ ٹوٹاعام36روپے فی کلوگرام،دال چناباریک58 روپے،دال چنا موٹی 61روپے فی کلو گرام،دال مونگ درجہ اول146روپے فی کلو گرام، دال ماش باریک 125دال ماش موٹی( چمن) 140روپے،دال مسور لوکل130اورمپورٹڈ115 ،مسورثابت 100روپے فی کلوگرام،کالا چنا 58روپے،سفید چنا امپورٹڈ78 اورلوکل58روپے فی کلوگرام، بیسن 65روپے فی کلوگرام،سرخ مرچ امپورٹڈ پسی ہوئی180سے 200روپے فی کلوگرام،میدہ /سوجی 43روپےکلوگرام،چھوٹا گوشت 480روپے، بڑا گوشت 250 روپے فی کلوگرام، پکوڑے 130روپے فی کلوگرام،سادہ سموسہ 10روپے چکن سموسہ 15روپے،دودھ55روپے فی لیٹر،برف 10روپے فی کلو گرام،روٹی(100گرام)5 اور خمیری 7روپے،دہی60روپے فی کلوگرام،نان سادہ 7روپے اور روغنی10روپے،دال روٹی اور سلاد فی افراد40روپے فروخت ہوگی جبکہ پھل و سبزیات اور چکن برائیلر/انڈہ پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہونگے۔

Jhang News

Jhang News

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ کی زیر نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ دنو ں کے دوران شہر کے 30 مختلف مقامات پر مچھر کی افزائش گاہیں ختم کروائیں ۔ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال کے مطابق اینٹی مہم کے دوران 21 ٹائر شاپس، 9 کباڑ خانے اور دو نرسریوں کی چیکنگ کرنے کے علاوہ مچھر کی افزائش گاہیں بھی ختم کی گئی ۔انہوںنے ٹائر شاپس اور کباڑخانے کے مالکان کو احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ ( نامہ نگار ) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیرمملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیرعلی اور چیف ایگزیکٹو فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی رشیداحمداسلم کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں فیسکوواپڈا جھنگ ڈویژن کے ایکسین محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون بھرپور طریقے سے جاری ہے جبکہ گزشتہ روز مختلف علاقوں میں اچانک چھاپوں کے دوران کئی اہم شخصیات کو بجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا ہے جن کے خلاف فیسکو نے محکمانہ و قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ واپڈافیسکو جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ ایکسین فیسکو واپڈا جھنگ ڈویژن محمدسلیم شاہ کی سربراہی میں مختلف سب ڈویژنز کے ایس ڈ ی او ز ،لائن سپرنٹنڈنٹس اور دیگر حکام نے اکڑیانوالہ ، کھیوہ، سٹی اور رورل سب ڈویژنز میں اچانک چھاپے مارے جہاں وسیع پیمانے پربجلی چوری پکڑ لی گئی ۔ انہوں نے بتایاکہ فیسکو واپڈا سب ڈویژن اکڑیانوالہ کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران رائے خرم پناہ بھٹی ولد رائے ضیافت پناہ بھٹی سکنہ ٹاہلی بھٹیاں ، رائے محمد شفقت اللہ ولد رائے محمد نصراللہ معرفت طارق گجر ٹھیکیدار سکنہ موضع کوٹ امیر ، محمد خان ولد رائے سجاول سکنہ موضع سوبھاگہ ،عامر رضاخان ولد خدا بخش معرفت ٹھیکیدار عابدحسین چیمہ سکنہ ٹھٹہ عمرہ، ذوالفقار بھٹی سکنہ ٹھٹہ عمرہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاگیاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ فیسکو واپڈاسٹی سب ڈویژن جھنگ میں محمد ایوب ولد محمد خان سکنہ بالمقابل بلال مرکز نزد آدھیوال جھنگ سٹی روڈ جھنگ، فیسکو واپڈا سب ڈویژن کھیوہ میں چھاپہ مارکرسید چن پیر شاہ سکنہ موضع ستیانہ اور فیسکو واپڈاسب ڈویژن رورل جھنگ میں چھاپہ مارکر محمداقبال ولدوریام بلوچ سکنہ چک نمبر 216 ج ب کی بجلی چوری بھی پکڑی گئی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ مذکورہ افراد کے بجلی کے کنکشن مقطع کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف بجلی چوری کے جرم میں متعلقہ تھانوں میں فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جارہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ حکومت کی زیر وٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور اگر کوئی شخص بجلی چوری کرتاہواپکڑاگیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کو یقینی بنایاجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ اگر کسی جگہ پر فیسکو کے کسی اہلکار کی ملی بھگت سے بجلی چوری کی شکایت ملی تو اسے بھی فوری معطل اور ملازمت سے برطرف کرنے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔