جھنگ (بیوروچیف) ضلع جھنگ اور گرد و نواح کے تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کی عوام کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ریل ویز نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ریلوے اسٹیشن جھنگ صدر سے ملک بھر کے بڑے شہروں کو سفر کرنے اور جھنگ واپسی کیلئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ٹکٹس کی بکنگ کا اجراء کر دیا ہے۔
یہ بات اسٹیشن ماسٹر انچارج ریلوے اسٹیشن جھنگ صدر امین خان بلوچ نے بتائی۔ امین خان بلوچ نے بتا یا کہ آن لائن بکنگ کا دفتر ریلوے اسٹیشن جھنگ پر قائم کر دیا ہے ۔ ٹرینوں کے ذریعے سفر کی سہولت حاصل کرنے والے مسافر موبائل نمبر0332-4004693پر آن لائن بکنگ کے علاوہ اسٹیشن پر جا کر بھی بکنگ کروا سکتے ہیں۔بکنگ آفس صبح 8بجے سے لیکر رات 8بجے تک کھلا رہے گا۔
مزید برآں اگر کوئی مسافر ملک کے دیگر حصوں سے جھنگ آنا چاہے تو ان کے ریٹرن ٹکٹ جھنگ کیلئے جھنگ آفس سے بھی بک کروائے جا سکتے ہیں۔