جھنگ کی خبریں 10/9/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت جھنگ کے آفسران بالا کی مبینہ ملی بھگت سرگودھا روڈ چنڈ بھروانہ میں جگہ جگہ نجی ہسپتال بن گئے ان پڑھ عطایئوں اور دایئوں نے بڑے بڑے سائن بورڈ چھپوا کر مختلف سرجنوں کے نام لکھوا کر خود ہی آپریشن کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کئی انسانی جانیں ان عطایئوں کی نظر ہو گیئں تفصیل کے مطابق جھنگ سے صرف 15 کلو میٹر کے فاصلے واقع سرگودھا روڈ سٹاپ چنڈ بھروانہ پر درجن کے قریب نجی ہسپتال بن گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں عطائی ہر گلی محلوں میں انسانی جانوں سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں بتایا گیا ہے کہ نجی ہسپتال بنانے والے ان پڑھ عطائی اور دایئوں نے بڑے بڑے سائن بورڈلگا کر مختلف سرجنوں کے نام لکھوا کر خود آپریشن کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں یہ عطائی ہر چھوٹے بڑے کے ہزاروں روپے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں اور اس وقت تک کئی انسانی زندگیاں ان عطایئوں کی نظر ہو چکی ہیں ڈرگ انسپیکٹر و دیگر متعلقہ صحت کے ضلعی آفسران بالا کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ان عطایئوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی علاقہ کی عوامی،سماجی،کارو باری شخصیات نے صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چنڈ بھروانہ میں عطایئوں کا مکمل خاتمہ اور ان کی پشت پنائی کرنے والے متعلقہ صحت جھنگ کے آفسران بالا کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو سنٹر ل اسٹیشن پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد ریسکیو کے سنٹر ل اسٹیشن پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی پی او ہمایوں مسعود سندھوتھے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید ،کمیونٹی آفسیر اصغری پروین سمیت تمام سٹاف اور افسران نے شرکت کی سیمنار سے قبل ڈی پی او نے ڈاکٹر طارق سعید کے ہمرا ہ ریسکیو کے تمام امدادی آلات اور آگاہی مہم میں استعمال کئے جانے والے میٹریل کا معائنہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے کہا کہ رواں سال آنے والا سیلابی ریلااگر چہ اتنا زیادہ نہیں تھا اور اس سے کچھ زیادہ علاقے بھی متاثر نہیں لیکن اس کے باجودجو علاقے متاثر ہوئے ان میں ریسکیوں کے جوانوں نہ صرف فوری طور پر ردعمل دیا بلکہ شہریوں کو انتہائی رتیز رفتاری کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور پولیس دونوں ادارے عوامی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں لہذا دونوں اداروں کے مابین رابطوں کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ نہ صرف جعلی کالوں کا خاتمہ ہوسکے بلکہ ان کا تدارک بھی کیا جاسکے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ریسکیو نے 2014کے سیلاب میں تیس ہزا ر سے زائد افراد کے محفوظ مقامات پر متنقل کیا اور اس کے بعد آنے والے ہر سیلاب میں عوامی خدمت پیش پیش رہے لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ جعلی کالز ہے جس کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوتا ہے لہذا اس کے خاتمے کے لئے پولیس کے تعاون کی ضرورت ہے آخر میں ڈی پی او نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) اساتذہ مسائل پر بات کرنے والے صوفی رمضان انقلابی کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بناتے ہوئے نوکری سے نکالنا ریاستی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ ان خیالات کااظہار میڈم فرخندہ عثمان مرکزی صدر شعبہ خواتین آل اساتذہ الائنس پنجاب اور مہرتصور خان نول ضلعی صدر جھنگ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان انقلابی اساتذہ کو اپ گریڈیشن دلانے، سرکاری اداروں کو PEFاور دانش سے بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں جنہیں انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے نوکری سے نکال دیا گیا ہے اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر رہنما مہرانور سیال جو کہ گریڈ18کے آفیسر تھے ان کو بھی انقلابی بھائی کا ساتھی سمجھ کر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور 30سال سے زائد سروس ہونے کے باوجود نوکری سے فارغ کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ ہم نہ ڈرنے والے ہیں ، نہ جھکنے والے ہیں جب تک اساتذہ مسائل حل نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور جتنی بھی قربانیاں دینی پڑیں ، ہم اساتذہ حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ صوفی رمضان انقلابی پورے پنجاب کے لاکھوں اساتذہ کی آواز ہے جس کو خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن نے تین مرتبہ ہمیں میٹنگ کیلئے بلایا ، وعدے کیے ، اب وعدے پورے کرنے کی بجائے قائدین کو اساتذہ مسائل اجاگر کرنے کی پاداش میں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انشاء اللہ عدالتوں سے قائدین بحال ہوجائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کی آواز بلند کرنے کا حق ہمیں آئین پاکستان اور سپریم کورٹ نے دیا ہے جس سے ہمیں محروم نہیں کیا جاسکتا۔ ہم اپنے آفیسر بھائیوں سے بھی کہتے ہیں کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے ہرحکم پر ہاں میں ہاں ملانے کی بجائے اداروں کو بچانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ورنہ آنے والی نسلیں آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ادارے بک گئے تو نوجوانوں کو روزگار کہاں سے ملے گا ، ہم احتجاج کرتے ہیں تو آفیسر ز کی تنخواہیں زیادہ بڑھتی ہیں اور یہی آفیسرز ہمارے گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں جو کہ افسوس کی بات ہے۔ اس موقع پر مہرتصور خان نول ضلعی صدر نے کہا کہ انتقامی کاروائیاں تحریک کاراستہ روکنے کی بجائے ہمیں مزید حوصلہ دے رہی ہیں ، اساتذہ حقوق کیلئے پنجاب کا ہراُستاد ہرطرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔