جھنگ کی خبریں 6/4/2016

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب نے پبلک مقامات پر شیشہ اور حقہ وغیرہ کے استعمال پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر دی ہے۔اس ضمن میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی طر ف سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کرکے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری طورپر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔مذکورہ حکم نامہ میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ طلباء و طالبات، نوجوان نسل کی صحت کی تباہی اور مفاد عامہ میں یہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔دریں اثناء پابندی کے تناظر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر ناد رچٹھہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میںہوٹل ،ریستوران،پارک تفریحی مقامات،کیفے، کلب یادیگر پبلک مقامات پر شیشہ /حقہ وغیرہ اگر موجود ہیں تو فوری طورپر انہیں بند کروایا جائے اور حکومتی احکامات پر فوری اورمکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ڈینگی وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھنگ میں بھی آج ڈینگی ڈے منایا گیا۔اس ضمن میں محکمہ صحت اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان بلوچ کی قیادت میں ایک واک نکالی گئی جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹرحافظ غلام قادر،ایم ایس ڈاکٹر ممتاز سیال اور ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال کے علاوہ نرسنگ سٹاف ،پیرا میڈیکل سٹاف ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ پاپولیشن کے سٹاف اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میںشرکت کی۔واک میں شرکاء نے بڑے بڑے بینرزاورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی کے خلاف جنگ اور حفاظتی اقدمات اپنانے کے بارے عبارات ،احتیاطی تدابیر اور مفید مشورے درج تھے۔ واک کے دوران محکمہ ہیلتھ کی طرف سے ڈینگی بخار سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر مبنی ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ واک ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندرونی مین گیٹ سے شروع ہوئی ہوا جو گوجرہ روڈ سے گزرتی ہوئی واپس ہسپتال میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔بعد ازاں جنرل نرسنگ سکول میںڈینگی کے خلاف حکومتی جنگ کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے افسران نے کہا کہ شہریوں کو اپنے گھروں میں برتنوں کو ڈھانپ کر اور گھروں ،چھتوں اور،گملوں وغیرہ میں پانی جمع نہ رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی بخار مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ڈینگی مادہ مچھر ایک ماہ میں سو سے دو سو تک انڈے دیتی ہے ان انڈوں سے ایک سال تک لاروا پیدا ہو سکتا ہے ۔ا نہوں نے بتایا کے مچھر کے کاٹنے کے سات روز بعد ڈینگی بخار کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جس پر قابو پانے کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی طرف سے ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے لوگوںمیں آگہی پیدا کرنے کیلئے تمام تر وسائل برئوے کار لائے جا رہے ہیں لہٰذاسرکاری اہلکاروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ڈینگی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے بارے اپنے گھروں ،گلی محلوں اور اردگرد کے ماحول میں لوگوں کو آگاہ کریں ۔قبل ازیں محکمہ ہیلتھ کی طرف سے ڈینگی مچھر پر مبنی دستاویزی ویڈیو فلم بھی دکھائی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمائیوں مسعود کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی طاہر کھچی کی سربراہی میں سیکورٹی کے حوالہ سے خواتین کالج کے ہاسٹل میںاینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میںڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر طار ق سعیداور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ،سول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران تما م متعلقہ محکموں کا رسپانس ٹائم چیک کیا گیا ریسکیو 1122 نے اپنے رسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے رسپانس کیا اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل میں 20 قیدیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں بیس قیدیوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل شیخ محمد افضل جاوید،ڈپٹی ایگزیکٹو حق نواز ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جاوید رشید اور دیگر ملازمین بھی شامل تھے۔

Jhang News

Jhang News

Jhang News

Jhang News