جھنگ : PACDایک ترقیاتی پروجیکٹ ہے جو کہ سبائون اور IRSP این جی اوز کی تکنیکی مہارت اور یورپی یونین کی مالی معاونت سے ضلع جھنگ کے چار یونین کونسلوں میں کام کر رہا ہے یہ بات پروجیکٹ منیجر حضرت خان نے مقامی صحافیوں کو پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پروجیکٹ کا بنیادی فلسفہ سماجی تحریک کے زریعے لوگوں کو منظم کرنا اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس پروجیکٹ کا بنیادی مقصد غربت کے منفی اثرات کے خاتمے اور عوام کو با اختیار بنانے کے لئے مقامی سطح پر مواقع پیدا کرنا ہے۔ تاکہ لوگ ترقیاتی عمل میں شامل ہو سکیں پروجیکٹ کے ابتدائی ایک سال کے عرصہ میں چار سو کمیونٹی آرگنائزیشن اور 33گائوں کے سطح کامیاب تنظیم سازی بدولت تمام منتخب کردہ 800مرد و خواتین ممبران کی قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لئے CMSTپر تین روزہ تربیت دی گئی تاکہ مقامی سطح پر تمام تنظیمیں اپنے گائوں کی ترقی کے لئے گائوں کی سطح پر منصوبہ سازی کرتے ہوئے موجودہ وسائل کے بہتراستعمال سے ضروریات کی نشاندہی اور ترجیحات کا تعین کر کے مقامی مسائل کو حل کر سکیںنوجوان نسل کو ترقی کی سفر میں شامل کرنے کے غرض سے سبائون این جی او نے یونین کونسل کی سطح پر چار تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا ۔ یونین کونسل چیئر مین کوٹ مراد کاشف سربانہ ، نظر عباس یونین کونسل رشید پور اور ڈاکٹر محمد یوسف نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ٹیموں کو ٹرفیاں تقسیم کی ۔ نوجوان کھلاڑیوں نے پروجیکٹ سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تمام کھلاڑیوں نے کمیونٹی آرگنائزیشن میں ممبر شپ اختیار کی اس موقع پر سول سوسائٹی ، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی قائدین سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھی اپنی خدمات لوگوں کے مسائل حل کرنے پر صرف کریں۔