جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائمقام ڈی سی او شوکت علی کھچی اورڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے قادر پور کے علاقہ موضع کلر میںدھماکہ خیزمواد سے شہید ہونے والے بچے محمد سعود کے والدخالد عباس کوپانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا ۔
انہوں نے شہید ہونے والے محمدسعودکے گھر جا کر ورثاء سے اظہار افسوس کیااور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محمد خان بلوچ ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی غلام محمد گاڈی اورڈی او سی ہارون الرشید بھی موجود تھے ۔اس موقع پرڈی پی او نے کہاکہ سعوداحمدشہیدنے اپنی جان دے کر سینکڑوں جانیں محفوظ کی ہیںڈی پی نے کہاکہ پولیس اپنی پوری ایما نداری اور محنت سے اس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے جونہی اس واقعہ کے بارے میں کوئی سراغ ملے گا میڈیا اور عوام کوآگاہ کیاجائے گا اور قصور وار کوکیفرکردار تک پہنچایاجائے گا