جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق تحریک استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے اعلیٰ کارگردگی کی بنیاد پرپنجاب ایمر جنسی اسروس ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمر جنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعید کوقائد اعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازاگیاگولڈ میڈل سابق مشیر وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر برائے بہبودآبادی ذکیہ شاہ نواز نے اپنے دست شفقت سے گلے میں ڈالااور اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن پر پُر وقار استقبال کیا اور پھول پیش کیے
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کے جوان عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہیںیہ بات اُنہوں نے گذشتہ ماہ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کی مزید یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ اپریل میں 15662 کالز موصول ہوئیں جن میں2017 ایمرجنسی 1705معلوماتی 12رانگز جبکہ 11928دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2017 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 505روڈ ایکسیڈنٹ ، 1280 میڈیکل ایمرجنسی604کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 33آگ لگنے کے واقعات42کرائم کالز اور 154 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 02بلڈنگ مندہیم ہونے کے اور01 ڈوبنے کا واقعہ شامل ہے اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج67.23 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 4.42 فیصد رہی ۔ گذشتہ ماہ میں 604مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 2137مریضوں کو ریسکیواور ہسپتال شفٹ کیا 50 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پاکستان کسان بورڈ پنجاب اور جماعت اسلامی ضلع جھنگ کے سینئر رہنما اور NA-89جھنگ سے امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالجبارخان نے کہا ہے کہ قوم کا ایک روپیہ بھی لوٹنے والے کو نہ چھوڑا جائے ، کسی بھی جماعت کے کسی بھی لیڈر کونہیں چھوڑنا چاہئے ۔ہر ایک چور کے حلق سے رقم واپس نکلوا کر خزانہ سرکار میں لوٹائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اگر 1947ء سے احتساب کا نعرہ بلندکرتے ہیں تو ان کی باری قیامت تک نہیں آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس قومی ایجنڈا ہے جس کے تحت ملک کے ہر شہری کیلئے تعلیم اور علاج کی مفت سہولت ہوگی۔ بے گھر لوگوں کو گھر دئیے جائیں گے۔ بڑھاپاالاؤنس دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت کادامن صاف ہے اس لئے سراج الحق سمیت ہمارے لیڈر ڈنکے کی چوٹ پر بات کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) صوبائی ولسانی بنیاد پر سازشیں ہورہی ہیں، بعض لوگ انڈیا سے تنخواہ لے کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارجماعة الدعوة جھنگ شعبہ تعلقات عامہ کے ضلعی صدر محمدمنشا ء جھنگوی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو بیرونی سازشوں سے بچانے کیلئے علماء کرام اور تمام مذہبی وسیاسی جماعتیں کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے صوبائی عصبیت ، لسانیت اور فرقہ واریت ختم ہونی چاہئے، مغربی این جی اوز رفاہی سرگرمیوں کی آڑ میں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی سرگرمیاں بے نقاب ہوچکی ہیں۔ جہاں پر پاکستان کے خلاف ریلیاں نکلتی تھیں ، اب وہاں پر پاکستان زندہ باد ریلیاں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان رفاہی کاموں میں پیچھے رہیں گے تو مغربی این جی اوز کو کھل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ مسلمان ملکوں میں تخریب کاری و دہشت گردی بیرونی طاقتیں کروارہی ہیں۔