جھنگ : ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے صنعت زار اور دارلامان کی کارکردگی کے جائزہ کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کی غریب اور بے سہارا خواتین کی فلاح و بہبود اور بحالی کے حکومتی مشن کو جاری رکھتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ اجلاس میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ غلام اصغر جلبانی، ڈی او سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، منیجر صنعت زار محمد فاروق بٹ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ رباب، میڈیکل سوشل آفیسرزرقہ اظہر، ممبران ایڈوائزری کمیٹی اور ادارہ کی اساتذہ خواتین اور طالبات نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے اس موقع پر کہا کہ دارالامان میں آنے والی غریب اور بے سہارا خواتین کے مسائل انتہائی توجہ سے سنیں جائیں اور تعلیم و تربیت کے حوالہ سے انہیں مفید مشوروں سے آراستہ کیا جائے اور انہیں معاشی طور پر خوشحال اور خود کفیل بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بھرپور اقدامات اور وسائل فراہم کر رہی ہے لہٰذا اس ضمن میں محکمہ کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آنی چاہیے ۔ قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دارالامان ثمرہ ربا ب نے مختلف ہنرسیکھنے والی خواتین اور بچیوں کی سیکورٹی انتظامات اور اسپیشل ٹرانسپورٹ کے حوالہ سے مسائل کی نشاندہی کی جنہیں ڈی سی او نے ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔بعدا زاں ڈی سی او غازی امان اللہ نے صنعت زارمیں بیوٹیشن کورس کی تکمیل کے دوران اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ گلشن بی بی کو 25ہزار جبکہ ادارہ کی ٹیچرزسلیم ناہید کو ایک لاکھ 9ہزار روپے، سمرن کرن کو 51ہزارروپے اور منیجر صنعت زار محمد فاروق بٹ کو دس ہزارروپے کا چیک دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات نے مقامی عدالتوں کا مطالعاتی دورہ کیا اور عدالتی کاروائی کا بغور جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عزیز اللہ کلونے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں “رول آف لائ” کی اہمیت اور عدالتوں کی طر ف سے اس پر عمل درآمد کے حوالہ سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے طلباء و طالبات کو “رول آف لاء “کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ انصاف کے بغیر پروان نہیں چڑھ سکتا اور انصاف کی فراہمی “رول آف لائ” کی بدولت ہی ممکن ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر سینئر سول جج اعجاز رضا اور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : پنجاب بھر کی 143تحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، فرد کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائزڈ خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔تاہم بعض سائلین اپنے مبہم مقاصد یا اراضی ریکارڈ میں ناحق مفاد کے حصول کیلئے عملہ کے بعض افراد کو رشوت دینے کے مرتکب اور دیگر عملہ کیلئے رشوت ستانی کی ترغیب کا باعث بن رہے ہیںاس ضمن میں رشوت کی ادائیگی کے بعد شکایات کا اندراج ایک جانب تو بد عنوانی کا ناسور بڑھنے کا محرک اور دوسری جانب شکایات کے ازالہ اور تدارک کے عمل میں تاخیر کا باعث بھی ہے۔محکمہ مال کے ترجمان کے مطابق معاشرے میں کرپشن کے بڑھتے ہوئے ناسور کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ سائلین اپنے کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے یا عملہ کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے یا جائزکام میں تاخیر حربوں کی وجہ سے رشوت دینے کی بجائے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکایات بروقت درج کروائیںحکومت اور محکمہ مال کی جانب سے ایسے تمام واقعات کی روک تھام کے حوالہ سے کسی کے ساتھ نرمی نہیںبرتی جائے گی۔لہٰذا رشوت کے کسی قسم کے واقعہ کی حقیقت پر مبنی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ اور شکایات پر متعلقہ ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے عوام معاشرے میں موجود اور عملہ کے درمیان ایسی کالی بھیڑوں کے بے نقاب کرکے اپنا کردار ادا کریںاور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ : معروف ماہر تعلیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ غزالی کالج جھنگ پروفیسر کنور شرافت علی خان کی اہلیہ ،ماہر امراض بچگان ڈاکٹر کنور لیاقت علی خان اور کنور کرامت علی خان کی بھابھی اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلع جنرل سیکریٹری کنور محمد علی کی چچی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج مورخہ 22نومبر بروز منگل ان کی رھائش گاہ رحمٰن ولاز بھٹہ چوک لاہور میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ریسکیو1122جھنگ نے گزشتہ ماہ ا کتوبر میں 5103افراد کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا۔ علی حسنین جھنگ ( ریسکیو ذرائع ) ڈسٹر کٹ انچارچ ریسکیو1122 علی حسنین نے گذشتہ ما ہ اکتوبر کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سر شار ریسکیو1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیںاور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 16536 کالز موصول ہوئیں جن میں 2426ایمرجنسی 2418معلوماتی 11 رونگ جبکہ 11681 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2426 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 616روڈ ایکسیڈنٹ ، 1439 میڈیکل ایمرجنسی 3222کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 28آگ لگنے کے واقعات 69کرائم کالز اور 264 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 06بلڈنگ مندہیم ہونے کے واقعات، 01ڈوبنے اور 03 بلاسٹ کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 78.25کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 5.5 فیصد رہی 5103لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیاگیااور 69 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے