جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ پولیس کی طرف سے محرم پلان مکمل ۔حساس مقامات پر ڈیوٹی کے لئے فوج کو طلب کر لیا گیا۔ ضلع بھر میں عشرہ محرم الحرام کے دوران علم ،تعزیہ، ذوالجناح ،مہندی اور جھولوں کے 464 جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 1624 مقامات پر عزاداری کی مجالس انعقاد پذیر ہوں گی۔
ڈی پی او ذیشان اصغر کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر کے جلوسوں کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا جائے گا اور محرم روٹس پر مکانوں اوردوکانوں کی چھتوں پر جلوسوں کے دوران مسلح اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
سیکورٹی انتظامات کے تحت 74 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دے کر A کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 198 مجالس کو حساس قرار دے کر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کیلئے پاک فوج کے چاق وچوبند دستے بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کیلئے موجود رہیں گے۔