جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے سے جمہوریت مضبوط، فلاح و بہبود کے منصوبے پائے تکمیل تک پہنچے گے شدید بارشوں سے مالی و جانی نقصان پر دکھ ہے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عملی اقدامات کیے جائیں عوام بحرانوں کا شکار ناقص حکمت عملی سے مشکلات میں اضافہ ہو اتمام ادارے ملکر ریلیف فراہم کریں گرمیوں کی تعطیلات سے قبل تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں نا مکمل ہونے پر ایکشن لیا جائے غیر تربیت یافتہ سکیورٹی گارڈز سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے بچوں کے اغواء کے بڑھتے ہوئے واقعات سے والدین میں تشویش کی لہر عدم تحفظ کی فضاء کو ختم کرنے کیلئے پولیس انتظامیہ اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کو تمام بنیادی سہولتوں کے ساتھ چوکس کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ غربت،جہالت،بے روزگاری ، بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ، بنیادی انسانی حقوق جیسے مسائل حل نہ ہوئے تو ملک میں ترقی ممکن نہیںعوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت وسائل بروئے کار لائے غریب کا چھولہاجلے گا تو مسائل حل ہو نگے خوشحالی آئے گی ملک ترقی کرئے گاانکے حقوق کیلئے ہرفورم پر آواز بلند کرتے رہے گے میڈیاکے جانبازجرنیل عوامی مسائل کو ایوانوں تک پہنچانے کیلئے مثبت کردار ادا کریںتعلیم یافتہ،جرات مند،اصول پسند صحافی امید کی کرن ہیںانکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں نشاندہی پرنوٹس لیا جائے تو مسائل حل ہو سکتے ہیں پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل مظلوم پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر بحالی امن وانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) کشمیرکے حالات سے متعلق جماعة الدعوة کا خصوصی پروگرام۔ حاضرین کو پروجیکٹر کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم دکھائے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھنگ کے مقامی میرج ہال میں جماعة الدعوة کے زیراہتمام کشمیر سیمینار منعقد ہوا جس میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے بارے پروجیکٹر کے ذریعے آگاہی دی گئی اور عوام کو کشمیری بھائیوں کی ہرممکن مددکیلئے تلقین کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کے رہنمااور چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالرؤف نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کررکھی ہے ۔ کم سن بچوں کے جسموں کو فائرنگ کرکے چھلنی کیاجارہا ہے لیکن عالمی برادری نہتے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے۔ اس موقع پر ضلعی رہنما جماعة الدعوة منشاء جھنگوی نے کہا کہ بھارت سے سفارتی وتجارتی تعلقات فی الفور ختم کیے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر) مریض کے لواحقین کی ڈاکٹر سے بدتمیزی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے لواحقین نے موقع پر موجود ڈاکٹرلقمان سے بدتمیزی کرتے ہوئے گندی گالیاں دیں اور قتل کی دھمکیاں دیں جس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے ڈاکٹرز نے احتجاجاً آؤٹ ڈور میں کام بندکردیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر ڈاکٹرممتاز احمدبلوچ ، ڈاکٹرآصف رضا جنرل سیکرٹری PMAجھنگ،ڈاکٹرکامران سہیل ، ڈاکٹرسعید مالک ، ڈاکٹراحسن سلیانہ،ڈاکٹر رائے خضر بھٹی ، ڈاکٹرعاطف ، ڈاکٹرصفدر شہزاد نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈاکٹرزکو ڈیوٹی کے دوران کوئی تحفظ فراہم نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار نہیں کیاجاتا ، احتجاجاً ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آؤٹ ڈور بند رہے گا۔اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کرکے پورے پنجاب میں پھیلا دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ ( تحصیل رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین CBA جھنگ سرکل جھنگ نے ملک نور الحسن زونل چیئرمین کی قیادت میں یونین وفد نے جھنگ سرکل کے نئے تعینات جناب SE خواجہ غلام یٰسین صاحب سے تعارفی ملاقات کی جس میں سید محمد سلیم شاہ بخاری ایکسئین فیسکو جھنگ ڈویژن ، جناب فیصل رضا مارتھ ایکسئین سلطان باہو ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مدثر علی شیخ، غلام عباس اکیرہ، حافظ عبدالقیوم ، میاں قدرت اللہ اور محمدا قبال انجم اور دیگر یونین عہدیداروں نے جناب SE صاحب کو جھنگ تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور مل کر جھنگ سرکل کے اچھے نتائج کیلئے مشترکہ کاوشوں کا عہد کیا۔ اِس موقع پر جناب SE صاحب نے یونین عہدیداران کو ملازمین میں سیفٹی کلچر کو فروغ دینے اور صارفین کے مسائل خدمت خلق کے جذبہ سے جلد حل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ وہ مزدوروں کی فلاح اور ویلفیئر کیلئے ہمیں یونین سے تعاون کرتے رہیں گے اور یونین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مختلف واقعات میں چھ افراد زخمی ریسکیو 1122 ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق مختلف حادثات میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔گھریلوجھگڑے پر کچاکوٹ روڈ کا رہائشی 35سالہ غلام نبی شیشے کا گلاس لگنے زخمی ہوگیا جس کو موقع پہر طبی امداد فراہم کردی گئی۔دوسرے واقعے میں مسجد شان اولیاء جھنگ سٹی میں کرنٹ لگنے کے واقع میں 9سالہ بچہ وحید متاثر ہوا جو کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی ، گڑھ موڑ کے قریب اے پی وی اور ڈالے کے تصادم میں 40سالہ عبداللہ، 35سالہ اقبال ،اور28سالہ ظفر زخمی ہوگئے تینوں افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی ،اٹھارہزاری میں نشہ آور گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش میں 28سالہ نسیم کی حالت غیر ہوگئی جس ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور ٹی ایچ کیو وآصو آستانہ منتقل کردیا۔