جھنگ کی خبریں 2/2/2017

Chines Metting

Chines Metting

جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کے دوران حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اور تریموں ہیڈورکس کے زیر تکمیل منصوبوں پر کام کرنے والے چائنیز انجینئر زاور ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے دوران ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو، مذکورہ منصوبوں کے متعلقہ افسران، سپشل برانچ اور حساس اداروں سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ حویلی بہار شاہ اور تریموں ہینڈ ورکس کے مقامات پر چائنیز انجینئرز اور دیگر سٹاف کی حفاظت کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس ، ایلیٹ فورس ، سپیشل برانچ اور مقامی پولیس کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس دوران بتایا گیا کہ مذکورہ ترقیاتی منصوبوں کے داخلی (سنگل داخلہ)راستوں پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کی گئی ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ فرد کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جاتی ۔اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ دونوں منصوبوں کے اطراف کے علاقوں میں پولیس اوردیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو آپس میں موثر رابطہ کار کے تحت سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھونے بتایا کہ چائنیز انجینئر زاور دیگر ورکروں کی سیکورٹی انتظامات کا نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتاہے بلکہ وقتا فوقتا موقع پر جاکر گرائونڈ چیکنگ بھی کرتے ہیں۔
۔۔۔///۔۔۔
(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس پاکستان و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ پاکستان بھر کے پرائمری ٹیچرز سے لے کر یونیورسٹی ٹیچر تک کے تحفظ وبہبود کیلئے کارواں چل پڑا۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ! کئی اساتذہ گروپس ہمارے ویژن پر چلتے ہوئے PECبائیکاٹ پر تیار ہوگئے۔اگر پچھلے سال PECبائیکاٹ میں غداری نہ ہوتی تو اب تک اساتذہ کو حقوق مل چکے ہوتے
اب اگر کسی نے غداری کی تو اساتذہ کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ آل ٹیچرزالائنس کے 6ٹیچرزکو پنجاب میں ریموول جیسی سزائیں ہوئیں ، لیکن انقلابی گروپ نہ جھکا نہ بکا۔ہمارے مطالبات ہیں کہ وعدوں کے مطابق اپ گریڈیشن دی جائے،PEFکے حوالے کیے گئے سکولز واپس کیے جائیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا خاتمہ کیا جائے، رخصت اتفاقیہ /استحقاقیہ پرپابندی کا خاتمہ کیا جائے، اساتذہ کو بلاجواز سزائیں/شوکاز کا خاتمہ کیا جائے ،ITٹیچرز کو گریڈ17اور کمپیوٹر الاؤنس دیا جائے،انہوں نے کہا کہ کسی محکمہ میں انکریمنٹ نہیں روکی جاتیں، اساتذہ انکریمنٹ روکنے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ مطالبات کی منظوری تک PECسمیت تمام امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے۔پورے پنجاب میں اساتذہ مظاہروں کے ساتھ امتحانی بائیکاٹ کی منصوبہ بندی کرچکے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال اگر انقلابی ویژن پر چلتے ہوئے PECبائیکاٹ کردیا جاتا تو نہ ہمارے کچھ ساتھیوں کو معاشی طور پر ذبح ہونا پڑتا اور اپ گریڈیشن سمیت تمام مسائل حل ہوچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایجوکیشن نے صرف انقلابی گروپ کو ٹارگٹ کیا ، انہیں معلوم تھا کہ یہ جھکنے بکنے والے نہیں۔اب تمام اساتذہ تنظیموں کوسمجھ آچکی ہے جو کہ قابل تحسین ہے ، اب اگر کسی گروپ نے غداری کی یاPECبائیکاٹ سے پیچھے ہٹے تو اساتذہ انہیں ہرگز معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے اساتذہ سے پرزور اپیل کی کہ اساتذہ نہ ڈیوٹی کریں اور نہ ہی فراڈ PECامتحانات میں حصہ لیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری ایجوکیشن کے ساتھ میٹنگ کرنے والوں نے اساتذہ کو پھر بیچ دیا۔ مزاکرات کے نام سے کھیل کھیلا گیااور سیکرٹری ایجوکیشن کی گود میں بیٹھ کر اساتذہ تحریک کی پیٹھ میں دوبارہ چھرا گھونپ دیا گیا۔ اساتذہ ان لوگوں کے جھانسے میں نہ آئیں ، PECامتحانات کا بائیکاٹ کریں ، ہر ضلع میںCEOاور DCکے دفاتر کے باہر مظاہرے کریں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل ٹیچرز الائنس پاکستان و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والے PECامتحانات کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔ پاکستان بھر کے پرائمری ٹیچرز سے لے کر یونیورسٹی ٹیچر تک کے تحفظ وبہبود کیلئے کارواں چل پڑا۔ اگر پچھلے سال بھی اسی طرحPECبائیکاٹ میں غداری نہ ہوتی تو اب تک اساتذہ کو حقوق مل چکے ہوتے۔ اب جن لوگوں نے غداری کی ہے وہ اپنے آپ کو اساتذہ نمائندہ نہیں کہہ سکتے۔ ہم نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ، ہمارے 6اساتذہ کو پنجاب میں ریموول جیسی سزائیں ہوئیں ، لیکن انقلابی گروپ نہ جھکا نہ بکا۔ہمارے مطالبات ہیں کہ وعدوں کے مطابق اپ گریڈیشن دی جائے،PEFکے حوالے کیے گئے سکولز واپس کیے جائیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا خاتمہ کیا جائے، رخصت اتفاقیہ /استحقاقیہ پرپابندی کا خاتمہ کیا جائے، اساتذہ کو بلاجواز سزائیں/شوکاز کا خاتمہ کیا جائے ،ITٹیچرز کو گریڈ17اور کمپیوٹر الاؤنس دیا جائے،انہوں نے کہا کہ کسی محکمہ میں انکریمنٹ نہیں روکی جاتیں، اساتذہ انکریمنٹ روکنے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ مطالبات کی منظوری تک PECسمیت تمام امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے۔پورے پنجاب میں اساتذہ مظاہروں کے ساتھ امتحانی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ، ہمیں پہلے بھی معلوم تھا کہ نام نہاد اساتذہ تنظیمیں PECبائیکاٹ نہ کرکے اساتذہ تحریک کو نقصان پہنچائیں گی ، اب اساتذہ نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ آل ٹیچرزالائنس ہی اساتذہ کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جب تک آپ منظم ہوکر ہمارا ساتھ نہیں دیں گے ، اسی طرح اساتذہ ذلیل وخوار ہوتے رہیں گے۔ آپ کے ادارے نجکاری کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے ، آپ کے انکریمنٹس رکتی رہیں گی اور سرمایہ دار ایک ایک کرکے تمام سرکاری اداروں کو ہڑپ کرجائیں گے، کل آپ کی ایم ایس سی ، ایم فل بچیاں ڈائیوو بسوں پر نوکریاں کرنے پر مجبور ہوں گی۔ انہوں نے اساتذہ سے پرزور اپیل کی کہ اساتذہ نہ ڈیوٹی کریں اور نہ ہی فراڈ PECامتحانات میں حصہ لیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو 1122جھنگ نے پیشنٹ ریفرل سروس کا آغاز کردیا ۔ انجینئر علی حسنین
جھنگ ( تحصیل رپورٹر )میڈیا کواڈینیٹر محمد زبیر کے مطابق پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کے احکامات پر پیشنٹ ریفرل سروس کا آغاز کردیا ہے جس کے مطابق کسی بھی مریض کو ایک سرکاری ہیلتھ یونٹ سے دوسرے سرکاری ہیلتھ یونٹ تک بلا معاوضہ بروقت منتقلی کا سلسلہ آج سے شروع کر دیا گیاہے انہوں کہا کہ یہ فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا ہے کہ ضلع بھر میں موجود دیہی اور شہر ی علاقوں کے تمام شہریوں کو نہ صرف بر وقت طبی امداد فراہم کی جاسکے بلکہ کئی قیمتی انسانی جانوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے اس سروس کے آغاز کے بعد شہریوں کے مسائل میں کافی کمی آئے گئی اور دوران علاج کسی بھی شہری کو ایک طبی مر کز سے دوسرے طبی مرکز منتقل کر نا جلد از جلد مکمن ہوسکے گا ریسکیو 1122اپنی پیشہ وارانہ خدما ت کو مدنظر رکھتے تمام شہریوں کی بروقت منتقلی کو ہر صورت میں ممکن بنائے گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف تحریک چلا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ ان خیالات کااظہار حاجی ارشاد حسین منڈ ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستان کے عوام سراج الحق کے گرویدہ ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گی جس سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی جیسی دیانتدار قیادت کو اقتدار میں لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ملک کے واحد سیاستدان ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا کوئی چھینٹا تک نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر قوم واقعی اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے توامیرجماعت اسلامی سراج الحق جیسی دیانتدارقیادت منتخب کرنا ہوگی جو صاف ستھری اور کرپشن فری حکومت کے قیام کیلئے بہترین چوائس ہیں۔