جھنگ کی خبریں 20/3/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) باپ بڑا نہ بھیا سب سے بڑا روپیہ TMA جھنگ کے سب انجینئر محمد اکرم نے اس مثال کو تازہ کردیا دو بار ٹرانسفر کے احکامات آنے کے باوجود محمد اکرم نے سیٹ نہ چھوری۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ میں تعینات سب انجینئر محمد اکرم کا تاحال تبادلہ نہیں کیا گیا ۔مذکورہ انجینئر کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں کرپشن کے ٹھوس شواہد ہونے کی وجہ سے اعلیٰ حکام نے مذکورہ سب انجینئر کا جھنگ سے فوری تبادلہ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن ٹی ایم اے جھنگ کے افسران جو شاید اس کرپشن میں سے اپنا حصہ وصول کر چکے ہیں نے تبادلے کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے۔جس کی اطلاع ملنے پر حکام نے دوبارہ ٹی ایم اے جھنگ کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں احکامات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے سب انجینئر محمد اکرم کے تبادلے کا کہا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران ضلع بھر میں 5 کروڑ 20 لاکھ ایک ہزار روپے کی خطیر رقم سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،ٹراما سنٹر،محکمہ زراعت،ڈی سی ا وکیمپ آفس،ڈی سی او ہائوس،سرکٹ ہائوس اور آفیسر کالونی کی عمارتوں کی تعمیرو مرمت،بحالی و آباد کاری اور سہولیات کی فراہمی کا کام مکمل کرنے کے علاوہ سالانہ ترقیاتی کاموں میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ،نئی عمارتوں کی تعمیر،قبرستانوں کی چاردیواری اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کے کام مکمل کئے جائینگے۔یہ بات انہوںنے سالانہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ رضوان نذیر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی او بلڈنگ رضوان نذیر نے ترقیاتی منصوبہ جات کی تفصیلات کے دوران اجلاس کو بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران سرکاری دفاتر کی عمارتوںاور رہائش گاہوں کی تعمیرو مرمت ،آباد کاری اور بحالی کے کاموں کی 37سکیموں پرحتمی منظوری کے بعد جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔انہوںنے اجلاس کو بتایا کہ تحصیل احمد پور سیال میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر،ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نیو لانڈری یونٹ کے قیام،مائی ہیر سٹیڈیم کی عمارت اور سٹیج کی تعمیرو مرمت،ضلع کونسل کالونی آفس کی بحالی اور آباد کاری ،گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بلی حبیب جھنگ اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر497ج ب کی اپ گریڈیشن ،ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کی خستہ عمارتوں کی آباد کاری اورسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کمپلیکس تحصیل شورکوٹ ،نیو سول کورٹ جھنگ( اولڈ فلیٹ ریزیڈنس)کی دوبارہ تعمیر،گورنمنٹ پرائمری سکول فلوری جھنگ کی چار دیواری اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول بگڑی جھنگ میں سہولیات کی فراہمی ،قبرستان حویلی بہادر شاہ تحصیل شورکوٹ کی چار دیواری اورایجوکیشن کمپلیکس کی چاردیواری کے علاوہ تعلیمی اداروں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیرومرمت کا کام مکمل کیا جائیگا۔ ڈی سی اونادر چٹھہ نے اس ضمن میں متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل پر خصوصی توجہ دی جائے اور کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھیں۔انہوںنے کہا کہ انجینئرز کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ترقیاتی کاموں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ ڈی اوبلڈنگ نے مزید بتایا کہ محکمہ کی طرف سے اس ضمن میں پیپر ورک کاکام کرکے11 اپریل تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جوکہ 14اپریل2016ء کو کھولے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) محکمہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی حکومت جھنگ نے یوم پاکستان کی تقریبات کے حوالہ سے ہائیر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعاون سے محکمہ سپورٹس جھنگ کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیںاس ضمن میں 22مارچ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں صبح نو بجے انٹر کالجی ایٹ کبڈی مقابلہ جات منعقد ہونگے جبکہ اسی روز ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس جھنگ میں صبح نوبجے انٹر کالجی ایٹ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس فار گرلز مقابلہ جات منعقد ہونگے۔اسی طرح 25مارچ کو میونسپل سٹیڈیم جھنگ میںصبح نو بجے انٹر سکولز ٹیپ بال کرکٹ فار بوائز مقابلہ جات کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک جنوبی جھنگ سٹی میں انٹر سکولز باسکٹ بال فار گرلز مقابلہ جات 26مارچ 2016ء صبح نو بجے منعقد ہونگے۔