جھنگ : وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے باہمی اشتراک سے ڈینگی ڈے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خاں نے کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال،ڈی ایچ او ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹروں کے علاوہ نرسنگ سکول کی طالبات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپورا نداز میں شرکت کی۔واک میں محکمہ ہیلتھ،محکمہ ماحولیات کے عملہ اور دیگر نے پلے کارڈز، بینرز اور کتنے اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی بخار سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر ،وائرس کے پھیلنے کے اسباب اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سلوگن درج تھے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھر،محلے،دفاتر وغیرہ سے کھڑے پانی اور گندگی کا صفایا کرکے ڈینگی کی افزائش کو روک کر اس مشن کو کامیاب بنائیں۔بعدا زاں آگہی واک مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اختتام پذیر ہوئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Zafar Abbas Sabzwari
جھنگ( )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر عباس سبزواری نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران قیدیوں کے مسائل سنتے ہوئے جرائم کی بنا پرمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث جیل میں بند 6اسیروں کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر عباس سبزواری اسیران /حوالاتی ،نو عمر قیدی اورخواتین کی بیرکس میں بھی گئے جہاں انہوں نے انکے مقدمات اور جیل میں درپیش مسائل کے بارے دریافت کیا۔ انہوںنے جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو تسلی بخش پاکر سپرنٹنڈ نٹ جیل کو ہدایت کی کہ یہ معیار ہمیشہ کیلئے برقرار رکھا جائے ۔فاضل جج نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق اسیران کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔اس موقع پرجیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمداور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حق نواز کے علاوہ دیگر عدالتی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Distributes Checks
جھنگ( )غریب اور معزور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے سلسلہ میںڈی سی او آفس میں پنجاب کونسل برائے معزورکی طرف سے اٹھارہ معزور افراد میں ہزاروں روپے کے چیک تقسیم کئے گئے جس میں چیئرمین بحالی کمیٹی برائے معذوراں خالد راجو اورڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل کے علاوہ چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی بیگم عابدہ بشیر ، سوشل ورکرزرینہ شیخ اور ریاض عشرت بھٹی ،پرنسپل ٹیوٹاممبر و دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر خالد راجو نے کہا کہ غریب اور معزور افراد کے حقوق اور معاشرے کو ان کی بہتر نگہداشت اور دیکھ بھال سے متعلق ان کے فرائض سے آگاہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت معزور افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود خصوصاً بے وسیلہ اور محروم طبقات کے افراد کی بحالی کیلئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ آئندہ نسل کو مستقبل کی ذمہ داریوں سے باطریق احسن عہدہ برہونے کے قابل بنایا جا سکے ۔بعد ازاں18 غریب اور معزور افراد میں 96ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔