جھنگ کی خبریں 12/2/2017

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کسان پیکج کے تحت منصوبہ برائے فروغ مشینی کاشتکاری اور 50 فیصد سبسڈی پر زرعی مشینری کی فراہمی کے حوالہ سے کسانوں ،کاشتکاروں اور زمینداروں میںزرعی آلات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کرنے کے حوالہ سے تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے خالد محمود سرگانہ جبکہ ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد چوہدری عبدالحمید اور ڈائریکٹر زراعت جاوید اقبال شیروانی سمیت محکمہ زراعت کے افسران و عملہ کے علاوہ کسانوں ،کاشتکاروں اور زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی ایم پی اے خالد محمودسرگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کی زندگی میں ترقی اورخوشحالی لانے کیلئے حکومت مختلف پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر ترجیحی بنیادو ں پر کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کسان پیکج کے تحت 50فیصد سبسڈی پرزرعی مشینری فراہم کی جارہی ہیں جس سے مشینی کا شت کے فروغ اورفی ایکڑ زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ایم پی اے خالد محمود سرگانہ نے کسانوں ،کاشتکاروں اور زمینداروں میں زرعی آلات ڈسٹک ہیرو،روٹا ویٹر،بیع ڈرل ،شوگر کین رجر اورچیزل ہل سیٹ تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تحفظ ماحولیات جھنگ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر فضائی آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹس، ہسپتالوں ، لیبارٹریوں کا ویسٹ صحیح طور پر دفن نہ کرنے ، دھواں اور پریشر ہارن کا استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز خان سیال نے کاروائی کی تفصیلات کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ جنوری میں 156گاڑیوں کو وارننگ سلپس جاری کرنے کے علاوہ 42گاڑیوں کے چالان عدالت سینئر سول جج جبکہ 46چالان ماحولیاتی مجسٹریٹ کی عدالت میں میں جمع کروائے گئے جن میں سے 14گاڑیوں کو 43500روپے جرمانے کئے گئے۔انہوںنے بتایا کہ حکومت کی طرف سے جاری انسداد ڈینگی مہم کے دوران161ٹائر شاپس،50کباڑخانوں 6نرسریوں سمیت دیگر زیر تعمیر پراجیکٹس کے حوالہ سے بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ 15مائیکرون موٹائی سے کم پولی تھین بیگز استعمال کرنے اور تیاری و فروخت کرنے والے کے خلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے۔ انہوںنے مزیدبتایا کہ فضائی آلودگی پھیلانے ، لیبارٹریزاور ہسپتالوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹس حکومت کوارسال کر دی گئی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ ( تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کی سہولیات کے پیش نظر فصل خریف اور فصل ربیع کی کاشت کیلئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کیلئے لیب بنادی گئی ہیں جس میں کسی بھی شخص کا مالک اراضی ہونا ضروری نہیں بلکہ کاشتکار ہونا ضروری ہے۔یہ بات زراعت آفیسر محمد طلحہ شیخ نے کاشتکاروں کے دفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پہلی بار تاریخ میں کسان دوست پیکج دیا گیا ہے جس کے تحت فصل خریف کی کاشت کیلئے چالیس ہزار روپے فی ایکڑ جبکہ فصل ربیع کیلئے پچیس ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے رقم کی ادائیگی کی جائیگی اس حوالہ سے کا شتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جس میں کاشتکار کو جاری ہونے والا کاشتکار کارڈ دراصل کاشتکار شناختی کارڈ ہو گا۔ زراعت آفیسر نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار میں مزید اضافہ کیلئے زمین کے ہر دسویں ایکڑ سے مٹی کے نمونے حاصل کر کے پنجاب میں سیٹلائٹ کے ذریعے فرٹائل زمین کا نقشہ بنایا جارہا ہے جس سے دنیا میں کہیں سے بھی اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کر سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کپاس کے کاشتکاران حضرات کو مطلع کیا جا چکا ہے کہ کپاس کی اگیتی کاشت پر15اپریل تک پابندی عائد ہے خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا جھنگ میں افتتا ح کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں گزشتہ روز ڈویژنل فارسٹ آفس جھنگ کے زیر اہتمام جنگل چک نمر 178ج ب موچیوالہ میں منعقد ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی نواب خُرم خان سیال ایم پی اے ،پی پی 77تھے جنہوں نے ”ارجن” کا پودا لگا کر وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا جھنگ میں افتتا ح کر دیا ,اس موقع پرر محمد وقاص شاہ رینج فارسٹ آفیسر چنیوٹ، محمد انور شہزاد سب ڈویژنل آفیسر جھنگ اور گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر214ج ب موچیوالہ کے اساتذہ و بچوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کے تحت یہاں پر5ایکڑ رقبہ پر پودے لگا کر وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔