جھنگ کی خبریں 18/1/2017

jhang

jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی بیت المال کمیٹی جھنگ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم چیک مستحق افراد کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) جنرل( ہارون رشید چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، چیئر مین ضلعی بیت المال ریاض حسین عشرت بھٹی، وائس چیئرمین سلطان محمود چوہدری اورپی آراوٹو ڈی سی آغا حسین شاہ کے علاوہ مختلف مقامی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی طرف سے مستحق افراد کی کفالت، بھلائی اورفلاح وبہود کیلئے متعدد پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ ا س سلسلہ میں مستحق افراد جن میں بیوہ ،معذور،غریب کی مالی امدادکے لیے فی کس 8 ہزار کے 80چیک اور جہیز فنڈ کی مدمیں فی کس 15ہزار کے 37 چیک جن کی ٹوٹل رقم 11لاکھ 94ہزارروپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر)اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖو حق باہو کانفرنس شفقت شہید گرائونڈ میں منعقد ہوئی ۔ جس کی صدارت جانشین سلطان الفقر سلطان محمد علی نے کی ۔ تقریب میں معززین علاقہ سمیت ہزاروں عاشقان رسول ۖاور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا کہ ہماری نجات حضور ۖ کی اتباع میں ہے اور اتباع محبت کے بغیر نہیںآسکتی ۔ حضور ۖ کا ذکر ، سیرت، حدیث ، اہلبیت ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے ۔ مسلمان کی اصل طاقت رسول اللہ ۖ سے محبت ہے ۔ جب انگریز برصغیر پاک و ہند سے جانے لگا تو جاتے ہوئے مسلمانوں میں نفرتیں پھیلا کر گیا۔ تاکہ مسلمان آپس میں ٹکرا جائیںاور روحانی طور پر مسلمانوں تباہ و برباد ہوجائیں ۔ حضور کی اتباع ہم پر لازم ہے اور اتباع محبت سے آتی ہے ۔ اگر ہم حضور اکرم ۖ سے محبت کرتے ہیں تو سنت نبویۖ پر عمل کرنا چاہیے۔ آخر میں صاحبزادہ سلطان محمدعلی نے پاکستان کی سلامتی ،خوشحالی و امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعاکی۔