جھنگ کی خبریں 2/2/2017

Jhang

Jhang

جھنگ (تحصیل رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ میں نئے سال کی آمد کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ ، ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ ، ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومحمد اویس ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہارون رشید، پلانٹ پر تعینات چینی انجینئرز اورورکروں سمیت دیگر سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غازی امان اللہ نے کہا کہ پاک چین دوستی ایک تاریخی حقیقت ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مذکورہ تقریب کے انعقاد کا مقصد پاک چین دوستی کو فروغ دینا اور پلانٹ پر تعینات چینی انجینئروں اوردیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ پر تعینات چینی انجینئرز نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے سینئرز چینی انجینئرز کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شرکاء تقریب اور جملہ افسران و سٹاف پاور پلانٹ کے اعزاز میں ایک اعشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو1122جھنگ نے گزشتہ ماہ جنوری میں 2508افراد کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا۔ علی حسنین
جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ انچارچ ریسکیو1122 علی حسنین نے گذشتہ ما ہ جنوری کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سر شار ریسکیو1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیںاور یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ میں 9135کالز موصول ہوئیں جن میں 2390ایمرجنسی 1490معلوماتی01 رونگ جبکہ 5254 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 2390 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 552روڈ ایکسیڈنٹ ،1580 میڈیکل ایمرجنسی732کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 15آگ لگنے کے واقعات 52کرائم کالز اور 188 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 03بلڈنگ مندہیم ہونے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 77کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 6.07 فیصد رہی 2508لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیاگیااور 76 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے