جھنگ کی خبریں 2/10/2015

Speech

Speech

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تحفظ ماحولیات ڈینگی سکواڈ نے ڈینگی مکائو مہم کے دوران تحصیل شورکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے 20 ٹائر شاپس، 5 نرسری،7 کباڑخانوں کا معائنہ کیا اور نوٹس جاری کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے مناسب اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیو 1122کی گزشتہ ماہ ستمبر2015کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی دفترایمرجنسی میں ماہ ستمبرکے دوران 14ہزار334میںکالز موصول ہوئیں جن میں17سوایمرجنسی،ایک ہزار556معلوماتی اور13رانگ کالزکے علاوہ 11ہزار65دیگر کالزشامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈکرتے ہوئے 452روڈ ایکسیڈنٹ ،987 میڈیکل , 565 ایمرجنسیز میں ابتدائی طبی امداد مہیا کیں اور مختلف واقعات میں 18آگ لگنے ،66کرائم کالز اور 174 متفرق واقعات کے علاوہ 2بلڈنگ مندہیم ہونے اور1ڈوبنے کا واقعہ شامل ہیںمیں 40افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔اس ضمن میں ایک ہزار 175مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔مزید برآں انہوںنے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی کا لز کی ایوریج 56.6فیصدجبکہ رسپورنڈ ٹائم کی اوسط 4.7فیصد رہی۔ ڈاکٹر طارق سعید نے عوام سے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ہیلپ لائن نمبر کوبلاوجہ مصروف رکھنے سے اجتناب کریںاور صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کریںتاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹیکنکل آفیسرفیسکو(واپڈا) انجینئر غلام مصطفی داہرکی اطلاع کے مطابق گرڈ اسٹیشن132کے وی جھنگ Iفیڈرجھنگ سٹی ایوب چوک تا کالج چوک تک ضروری کام اور مرمت کے سلسلہ میں3 ،5، 7،17،19 اور 21 اکتوبر2015تک صبح آٹھ بجے تا دوپہر 2بجے تک بند رہیں گے جس کے باعث ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بندش ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Visit

Visit

جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضیا اللہ چوہدری اور سول جج وقار احمد سدھونے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران 14نفر اسیران کو ذاتی مچلکہ پر فی الفور جیل سے رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ چوہدری الیاس احمداور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹیو حق نواز بھی انکے ہمراہ تھے۔فاضل جج صاحبان نے نو عمر وارڈ اور مختلف بارکوں کا وزٹ کرنے کے علاوہ جیل ہسپتال اور کچن اسیران کا معائنہ کرتے ہوئے کچن میں قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔انہوںنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جیل ہذا کی صفائی اور سکیورٹی کے نظام کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ جنرل باڈی کے سلسلہ میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نو منتخب صدر محمد عمر رامے اور دیگر عہدیداران نے حلف لیا ۔حلف برادری کی تقریب میں جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں چوہدری محمد عمر رامے 2015-16 کے لیے صدر منتخب ہو ئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے شیخ محمد اکرم جبکہ ایم پی اے چوہدری خالد غنی اورعون عباس سمیت ضلع کے تاجر برادری کے نمائندگان، صحافیوں ،روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے ممبران، سیاسی و سماجی اورمذہبی جماعتوں کے راہنما،شیخ نواز اکرم،سابق صدر شیخ فواد اکرم اورصدر انجمن تاجران حاجی دلدار علی نے شرکت کی۔اس موقع پر ایم این اے شیخ محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جھنگ کی ترقی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا اہم کردار ہے تاجر برادری کیلئے چیمبر آف کامرس خصوصی سہولت فراہم کر رہی ہے جس میں مناسب ٹیکس کی چھوٹ پاکستانی مصنوعات کی برآمد اورغیر ملکی چیمبر کے ساتھ میٹنگ وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر نو منتخب صدر محمد عمر رامے نے کہا کہ وہ چیمبر کی ترقی کیلئے دن رات کام کرینگے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور تما م تاجروںکی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tariq Saeed

Tariq Saeed

( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سماجی وسیاسی شخصیت میاںمحمدحسن نورمحمدکے ہاںبیٹے کی پیدائش پر الحاج محمداعظم،سابق یونین کونسل ناظمین محمدمظفرمحمود،محمدمحبوب احمد،محمدنورمحمد،نمبردارسلطان محمود،علی مطلوب،مطلوب احمد،واصل مظفر،مسعودمحبوب اورمحمدعمرریاض نے انہیںمبارک بادپیش کرتے ہوئے برخوردارکی درازی عمرکی دعابھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) کسان بورڈ پاکستان کے صوبائی صدر ڈاکٹرعبدالجبار خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلانات کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اعلانات کے باوجود فرٹیلائزر ڈیلر یوریا اور ڈی اے پی بدستور پرانے نرخوں پر ہی فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر سے جیسے ہی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، فرٹیلائزر کمپنیوں نے راتوں رات یوریا کی کی فوری 160روپے بڑھا دی۔ ڈاکٹرجبار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کسان پیکیج کے اعلان کے 14دن بعد بھی کھاد کی قیمت کم نہ ہوسکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرز کے ساتھ نازیبا سلوک کرنے پرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کی کال پر DHQہسپتال جھنگ میں مکمل ہڑتال۔
جھنگ ( تحصیل رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جھنگ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کی اپیل پرصبح 10تا12بجے تک ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے مکمل ہڑتا ل کی۔ تاہم ایمرجنسی مریضوں کو چیک کیاجاتا رہا۔ یاد رہے کہ ہسپتال کے معاملات اور ڈاکٹروں کے ساتھ مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لوگوں کے نازیبا اور اشتعال انگیز عمل کے خلاف گزشتہ روز PMAجھنگ کے صدر ڈاکٹرجہانگیر نول نے جمعہ کی ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔اس موقع پر پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے صدر رمضان صابر نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹراما سنٹر میں لائے گئے مریض کو جو کہ مردہ حالت میں تھا ، ڈاکٹر کے اس کو مردہ قرار دینے پر مریض کے ساتھ آئے ہوئے تقریباً70/60 لوگوں کو بلاجواز مشتعل ہوگئے اور ڈاکٹر کے ساتھ نازیبا سلوک کیا جس پر آج کی ہڑتال کرنے ، گالم گلوچ اور مار کٹائی کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا اور ایم ایس صاحب سے مطالبہ کیا گیا کہ کار ِ سرکار میں مداخلت اور دہشت گردی کی ایف آئی آر متعلقہ لوگوں کے خلاف درج کرکے فی الفور گرفتار کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ٹراما سنٹر اور میڈیکل ایمرجنسی میں سیکورٹی گارڈ بمعہ پولیس گارڈز ہر شفٹ میں کم ازکم پانچ لوگوں کو تعینات کیے جائیںاور ٹراما سنٹر اور میڈیکل ایمرجنسی سیکورٹی گیٹ فی الفور نصب کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور ہم ہرمشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Rescue

Rescue

جھنگ ( ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر طارق سعید نے ریسکیو 1122کی گزشتہ ماہ ستمبر2015کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی دفترایمرجنسی میں ماہ ستمبرکے دوران 14ہزار334 کالز موصول ہوئیں جن میں17سو ایمرجنسی،ایک ہزار556معلوماتی اور13رانگ کالزکے علاوہ 11ہزار65دیگر کالزشامل ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ریسکیو 1122کی ٹیم نے ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈکرتے ہوئے 452روڈ ایکسیڈنٹ ،987 میڈیکل , 565 ایمرجنسیز میں ابتدائی طبی امداد مہیا کیں اور مختلف واقعات میں 18آگ لگنے ،66کرائم کالز اور 174 متفرق واقعات کے علاوہ 2بلڈنگ مندہیم ہونے اور1ڈوبنے کا واقعہ شامل ہیںمیں 40افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔اس ضمن میں ایک ہزار 175مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔مزید برآں انہوںنے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر ایمرجنسی کا لز کی ایوریج 56.6فیصدجبکہ رسپورنڈ ٹائم کی اوسط 4.7فیصد رہی۔ ڈاکٹر طارق سعید نے عوام سے کہا ہے کہ ریسکیو 1122ہیلپ لائن نمبر کوبلاوجہ مصروف رکھنے سے اجتناب کریںاور صرف ایمرجنسی کی صورت میں کال کریںتاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کار اور چگنچی رکشہ کاتصادم پانچ ا فرا د زخمی۔
ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہییڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا
جھنگ( تحصیل رپورٹر ) تفصیلات کے مطا بق فیصل اباد روڈ چمراں والی کے قریب کار ((AMU742 اور چگنچی رکشہ ) CTU1728 ) کے درمیان تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوا جس سے رکشہ میں سوار 45سالہ ملازم حسین 50سالہ محمد ثاقب25سالہ محمد یاسین 45سالہ صابراں بی بی 14 سالہ محمد عثمان شدید زخمی ھو ا جنھین ٰ ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسڑکٹ ہیڈکواٹرہسپتال جھنگ منتقل کیا .

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٰ ریسکیو1122 کو ہیڈ تریموں دریا میں نامعلوم شخص کی ڈیڈباڈی ملی۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطا بق ہیڈ تریموں دریا میں 25سے30سالہ شخص کی تیرتی ہوئی ڈیڈباڈی کو دیکھ کر مچھلیاں پکڑتے ہوئے افراد نے ٰ ریسکیو1122 کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈباڈی کو باہر نکالا اور مقامی پولیس کے حوالے کر دیا تاہم ابھی تک اُس کی شناخت نہیں ہو سکی۔