جھنگ کی خبریں 17/6/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔تفصیلات کے مطابق سرگودہا ایوب چوک کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل چنگچی رکشہ سے جاٹکڑایا جس سے 20 سالہ اورنگ زیب 17 سالہ محسن شدید زخمی ہوا سنڈیاں ولی پل کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکڑائے جس سے 40سالہ بشیر احمد33سالہ صغراں بی بی شدید زخمی ہوئی گوجرہ روڈ چوتھا میل کے قریب رکشہ اور گدھا گاڑی کا تصادم ہوا جس سے 35سالہ فاطمہ12سالہ عدنان 60سالہ طاہرشدید زخمی ہوا ریا ض چوک سیٹلائیٹ ٹائوں میں 06سالہ کم عمر ذیشان ولدعامر نے منہ میں پیٹرل بھر کر آگ لگا لی جس سے وہ بُری طرح سے جھلس گیا تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ریسکیو1122نے شہری کے گھر سے 02فت لمبا سانپ پکڑ لیا
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی چوکی سول لائین کے قریب عمران عظیم نامی شخص کے گھر میں دو فٹ لمبا سانب گھس آیا ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی ریسکیو1122 کی ٹیم نے بر وقت پہنچ کر بغیر کسی نقصان کے سانپ کو پکڑ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نجی فیکٹری اورگھرمیں اچانک اگ بھڑک اٹھی لاکھوں کا مال خاکستر۔
ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پا لیا
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تفصیلات کے مطابق جھنگ سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب دھاگے کی نجی فیکٹری اور جھنگ صدر تانگہ اڈا کے قریب گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوا یسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رمضان المبارک نیکیوںکاموسم بہارہے اس کایک ایک پل عبادت سے عبارت ہے۔ماہ مقدس میںاپنامال غریبو ںاورمستحقین پرخرچ کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے،روزہ محض بھوکاپیاسارہنے کانام نہیںگناہوںسے دوررہنے اورتقو ی اختیارکرنے کانام ہے ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سینئررا ہنماء سیدمصدوق حسین شاہ نے گزشتہ روزاپنے مدرسہ علوم الشریعہ ٹوبہ روڈ اسٹیشن چوک میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزیدکہاکہ روزہ صرف پیٹ نہیںتمام اعضاء کاہونا چا ہیے،ان کاکہناتھاکہ چغلی،جھوٹ،بدنگاہی اور ظلم روزہ خراب کرتے ہیںان سے بھی پرہیزکرناچاہیے۔