جھنگ (تحصیل رپورٹر) جھنگ کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت شیخ عمران نے خداوند کریم کی خوشنودگی کے حصول کی خاطر اپنی ذاتی گرہ سے ریلوے اسٹیشن جھنگ شہر پر معصوم بچوں کیلئے پانی کی سبیل جبکہ مرد و خواتین کیلئے لیٹرینوں کی تعمیر کی حامی بھر لی تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کی عدم توجہ اور بے حسی کے نتیجہ میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر ہونے والا ریلوے اسٹیشن جھنگ شہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کر گیا۔
جس کے نتیجہ میں دور دراز کو آنے جانے والے مسافر عرصہ دراز سے مسافر خانہ پانی پینے کی سبیل اور لیٹرینوں وغیرہ سے محروم ہو کر بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئے جس کی متعدد بار اطلاع ریلوے حکام کو دی گئی لیکن ریلوے حکام حسب عادت اپنی بے حسی کا مظاہرہ کرتے رہے جس پر گزشتہ روز جھنگ معروف کالم نگار شیخ توصیف حسین نے جھنگ شہر کی عوام کے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کیلئے جھنگ کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت شیخ عمران کو آ گاہ کیا جہنوں نے خداوندکریم کی خوشنودگی کے حصول کی خا طر اپنی ذاتی گرہ سے مذکورہ ریلوے اسٹیشن پر معصوم بچوں کیلئے پانی کی سبیل جبکہ مرد و خواتین کیلئے لیٹرینوں کی تعمیر کی حامی بھر لی ہے جس کی اطلاع پا کر جھنگ شہر کے رہائشیوں نے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔