جھنگ (جیوڈیسک) جھنگ گذشتہ روز تیز آندھی اور بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونیسے ریل بازار ،مین بازار اور دھجی روڈ کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گذشتہ روز بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے گھر میں پڑا سامان خراب ہو گیا
جبکہ بازاروں میں دکانداروں نے دکانیں بند کر کے ٹی ایم اے کے خلاف شدید احتجاج کیا، بارش اور آندھی سے درخت اور سائن بورڈ آکھڑ گئے چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹی ایم اے کا عملہ تاحال کسی بھی متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچ سکا جس پر عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔