جھنگ ( تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو نے سینئر صحافی کے گھر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور گھر پر غیر قانونی قبضہ کر نے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سے پانچ روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور مقامی روزنامہ کے چیف ایڈیٹر و پبلشر حاجی فضل کریم کے گھر 19مئی کو ملزمان ناصر ،یاسر،باقر،محمد جمیل،محمد سلیم،زبیر،زاہد،محمد ادریس اورفاروق منیر وغیرہ 10نامعلوم کلاشنکوف اور پسٹل وغیرہ سے مسلح افرا د دیواریں پھلانگ کر ان کے گھر واقع محلہ انصاریاں جھنگ شہر میںگھسے اور ہوائی فائرنگ کر کے انہیں اور گھر میں موجود دیگر اہل خانہ کو ہراساں کرتے ہوئے ان کے مکان سے ملحقہ مکان جو انہوں نے 1996میں خرید کر قبضہ حاصل کر رکھا تھا پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اور مکان کے دروازے اور کمروں کو لگے تالے وغیرہ بھی توڑ دیئے تھے۔ حالانکہ حاجی فضل کریم نے مذکورہ مکان کی رجسٹری کے لئے دیوانی عدالت میں دعویٰ تکمیل معائدہ دائر کر کے قبضے کا حکم امتناعی حاصل کر رکھا تھا ۔ وقوعہ کی اطلاع جب تھانہ سٹی جھنگ کو دی گئی تو ایس ایچ او نے موقع پر پہنچ کر مسلح افراد کو گھر سے نکالنے کی بجائے نہ صرف انہیں ملحقہ گھر میں موجود رہنے کا حکم دیا بلکہ ان کی حفاظت کے لئے تین اہلکاروں کو گھر کے باہر گلی میں موجود رہنے کا حکم دیا۔ وقوعہ کی درخواست دینے کے باوجود پولیس تھانہ سٹی جھنگ نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی۔ گزشتہ روز جھنگ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے ایک وفد نے حاجی فضل کریم کے ہمراہ ڈی پی او سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں تمام واقعات سے آگاہ کیا جس پر دی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد طاہر کھچی کو ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے 5روز کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)TMAجھنگ میں تعینات TO(I&S)چوہدری اسلم کی کرپشن کا پول کھلنے لگا ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جھنگ میں تعینات TO(I&S)چوہدری اسلم نے اپنی تعیناتی کے فوری ہی بعد لوُٹ مار کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے مختلف ہر بوں سے کرپشن کی انتہا کردی ،جس کا واضح ثبوت محرم روٹس کے تعمیراتی کاموں میں رشوت وصول کرکے پانچ فیصد پول پر کام دینے کے علاوہ ٹھیکیداروں سے دو فیصد اور ٹی ایس کی مد میں ڈیڑھ فیصد کمیشن کی وصولی کے معاملات سامنے آئے ہیں ،ان باتوں کا اظہار سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPP-78جھنگ شیخ محمد فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے ،شیخ محمد فاروق نے مذید کہا کہ موصوف کی کرپشن کی وجہ سے ٹھیکیداروں کی جانب سے تعمیراتی کا موں میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا اور کچھ تعمیراتی کاموں کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ،شیخ محمد فاروق نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس شہر کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کریں گے ، سابقہ اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہPP-78جھنگ شیخ محمد فاروق نے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،چیئر مین نیب پنجاب ،ڈی جی انٹی کرپشن پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ،ڈی سی او جھنگ اور ایڈوائزر صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب جھنگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہTO(I&S)چوہدری اسلم اور اس کے ساتھ معاونت کرنے والے دیگر اہل کاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔///۔۔۔ تصویر لف ہے شیخ فاروق