جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو کھانے پینے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء سستے داموں دستیابی کو موثر اور فعال بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور انتظامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں کسی بھی شخص کو ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔یہ بات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پرضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںاسسٹنٹ کمشنرشاہد عباس جوئیہ،ضمیر حسن اور عامر شہزاد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان، ای ڈی اوزراعت ڈاکٹر غلام عباس،ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر تنویر احمداور ڈی او انڈسٹری محمد متین اصغرسمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ صارفین اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان ،انجمن تاجران،پولٹری،سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی محمد اویس ملک نے کہا کہ روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںفوری کمی درکار ہے لہٰذا تمام پرائس مجسٹریٹس تاجر راہنمائوں کے ساتھ میسر رابطہ بحال کرکے قیمتوں کی کمی پر مکمل طورپر عمل درآمدکو یقینی بنائیں ۔انہوںنے دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مقرر کردہ نرخ نامے فوری طور پر اپنی دکانوں میں نمایاں آویزاں کروائیں اورریٹ لسٹ کے مطابق ہی صارفین کو اشیاء فروخت ہونا چاہیے اس ضمن میںجو دکاندار مقررکردہ ریٹ سے زائد نرخو ں پر اشیاء فروخت کرے اسکے بارے فوری طور پرانتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریڈ کرکے مرتکب دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا سکیں۔ اجلاس میں انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے مختلف اشیائے خوردونوش کے اضافی ریٹ مقرر کرنے کے بارے پیش کی گئی جس پر صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے باہمی صلاح مشورے سے اشیائے خوردونوش کے نئے ریٹ مختص کئے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج محترمہ عدیلہ الطاف چنیوٹ نے سول جج بھوانہ فضل الہٰی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے دورہ کے دوران معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث پانچ اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم صادر کیا۔انہوںنے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کرنے کے دوران جیل میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل سیشن جج محترمہ عدیلہ الطاف نے جیل کچن میں کھانے کا معیارچیک کیا اور ہسپتال میںزیر علاج قیدی مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجہ طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات دریافت کیں۔فاضل جج نے معائنہ کے دوان مختلف بارکوں میں قیدیوں کے مسائل سنے اورانہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید کی۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ شیخ افضل جاوید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکیٹو حق نوازبھی موجودتھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت تعلیمی اداروں کو تجارتی منڈی بنانا چاہتی ہے ۔ اساتذہ 30ستمبر کے رائیونڈ مارچ میں شامل ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار صوفی محمدرمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرز یونین نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلسل تحریک چلا کر ثابت کردیا ہے کہ ہم اساتذہ کو حقوق ملنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔سروس سے برطرفی، جیلیں اور کوڑے اساتذہ جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اساتذہ وملازمین دشمنی کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اداروں کو نجکاری کی بھینٹ چڑھا کر حکومت تعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے۔ ہم ایک انچ زمین بھی PEFیا دانش اتھارٹی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ آل اساتذہ الائنس پنجاب اساتذہ کو اپ گریڈیشن ملنے اور PEFسکولوں کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ اساتذہ 30ستمبر کے رائے ونڈ مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور تعلیم دشمن حکومت کو بتادیں کہ جو حکمران اساتذہ دشمنی کرے گا اُس کو حکومت کرنا مشکل ہوجائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اساتذہ اپنی فیملیز سمیت 30ستمبر کے دھرنے میں شریک ہوں۔ 500اساتذہ کے خلاف کاروائی حکومتی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے۔ ان خیالات کااظہار صوفی محمدرمضان انقلابی مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرز یونین نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نہ پہلے ڈرے ہیں اور نہ اب ڈریں گے، حکومت انتقامی کاروائیاں جتنی بھی کرلے ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ بھٹو دور میں اساتذہ کے خلاف کاروائیاں ہوئیں آج تک پیپلز پارٹی پنجاب میں حکومت نہیں بناسکی ۔حقوق دینے کی بجائے اساتذہ کو دھمکیاں دینا شرمناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی وعدوں کے باوجود حکومت نے آج تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی۔ جو حکومت 31ارب روپے ورلڈ بنک سے تعلیم کے نام پر لے چکی ہے وہ اساتذہ اپ گریڈیشن اور تعلیم کی بہتری پر لگانے کی بجائے صرف اشتہارات اور اللے تللوں پر لگانا چاہتی ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30ستمبر صرف تحریک انصاف کا احتجاج نہیں بلکہ تمام مظلوم طبقات ملازمین ، ٹیچرز، ڈاکٹرز، کسان، مزدور سب کے حقوق کی بات ہوگی۔ اگرحکومت حقوق دے دیتی تو ہمیں احتجاج کرنے کی ضرورت ہی نہ ہوتی۔ رائے ونڈ احتجاج میں شرکت کا مقصد یہ ہے کہ اساتذہ کی آواز بھی سنی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں مل جاتی اور PEFاور دانش اتھارٹی کے حوالے کئے گئے سکولز واپس نہیں ہوتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ملک کے تما م مسا ئل کا حل نفا ذ اسلا م میں ہے،جمعیت علما ء اسلام قا ئد جمعیت مو لا نا فضل الر حمن کی قیا د ت میں ملک میں اسلامی نظا م کے نفا ذکیلئے پر امن جد و جہد جا ر ی ر کھے گی ۔ ملک کے تما م مسا ئل کا حل اسلا می نظا م ہے جس میں امیر غر یب کا کو ئی فر ق نہیںہے۔ اسلام امن ، محبت اور بھا ر ئی چا ر ے کا در س د یتا ہے،اسلا م کا د ہشتگر دی سے کو ئی تعلق نہیں ہے ۔ اسلام کو مٹا نے اور ختم کر نے کیلئے غلط پر وپیگنڈاکے زر یعے اسلام کو بد نا م اور ختم کر نیکی کو شش کی جا ر ی ہے عا لم کفر مل کر بھی اسلا م کو ختم نہیں کر سکتا ۔ 21 اکتو بر کو فیصل آ با د میں ہو نیو الی تا ر یخ سا ز ”مفتی محمو د کا نفر نس”ملک کی سلا متی کیلئے سنگ میل ثا بت ہو گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا رجمعیت علماء اسلام تحصیل اٹھارہ ہزاری کے سرپرست ا علی قاری محمدحیات خان نے فیصل آبا د میں ہو نیو الی مفتی محمو د کا نفر نس کی تیا ریو ںکے سلسلہ میں گزشتہ روزجامعہ مدرسہ فاطمہ الزہرہ لیہ روڈاڈ اروڈوسلطا ن میںصحا فیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا۔میں جما عتی عہد یداروں و کا ر کنو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس مو قع پرتحصیل کے امیرجے یوآئی قاری محمداسلم فاروقی،حافظ نورمحمد،ماسٹر محمدا قبال انجم،ملک محمد شاہداقبال،صوفی محمداسحاق،جمعیت طلباء اسلام کے راہنما ملک محمدعمرریاض اوردیگرراہنمابھی موجودتھے۔مزید کہاکہ قا ئد جمعیت مو لا نا فضل الر حمن کی پا ر لیما نی جد و جہد اسلا می ،اور ختم نبو ت کے د فا ع کیلئے ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلا م تو ہیں ر سا لت کے قا نو ن میں کسی قسم کی تبد یلی نہیں ہو نے د یگی اور د شمنا ن اسلام اور پا کستا ن کا ہر جگہ مقا بلہ کر ینگے۔ انہو ں نے کہا کہ21 ا کتو بر کو فیصل آبا د میں ہو نیو الی تا ر یخ سا ز مفتی محمو د کا نفر نس ختم نبو ت اور نا مو س ر سا لت ۖکیخلا ف ہو نیو الی سا زشو ںاور سیکو لر ازم کی یلغا ر کوروکنے کیلئے مفید ثا بت ہو گی۔انہو ں نے کہا کہ اس کا نفر نس میں قا ئد جمعیت مو لا نا فضل ا لرحمن تا ر یخی خطا ب فر ما ئینگے اور اس کا نفر نس میںجمعیت کے لا کھو ں جیا لے قا فلو ں کی شکل میں ملک بھر سے شر کت کر ینگے اور ثا بت کر ینگے پا کستا ن اسلام کا قلعہ اور اسلام اور پا کستا ن کی حفا ظت کر نیوا لے سپا ہی مو جو د ہیں جنکے ہو تے ہو نے نہ اسلام کو ختم کیا جا سکتا ہے او ر نہ پا کستا ن کو ۔ اس مو قع پر جمعیت علما ء اسلا م کے ر ہنما وئں نے کہا کہ اس تا ر یخی کا نفر نس میں10گا ڑیو ں پر مشتمل قا فلہ روانہ ہو گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھا ر ت کشمیر ی عو ام پر ظلم کر نا بند کر ے ۔ظلم جبر کے زر یعے تحر یک آ زادی کو د با یا نہیں جا سکتا ۔ بھار ت نے بر ہا ن و انی کو شہید کر کے اپنے پا و ں پر کلہا ڑی مار ی ہے ۔کشمیر یوں کا خو ن ر نگ لا ئے گا اور بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا ۔بھار ت کشمیر سے اپنی فو ج وا پس بلا ئے اور کشمیر کی عو ام پر ظلم کر نا بند کر ے ۔ عا لمی برادری مسئلہ کشمیر کو حل کر وائے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا رامید وار این اے 90 صا حبز ادہ مو لا نا آصف معا ویہ سیا ل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن ایٹمی طا قت ہے جس کی طر ف کوئی میلی انکھ د یکھنے کی جر ات نہیں کر سکتا ۔بھا ر ت پا کستا ن د شمن قو تو ں کے ایما ء پر پا کستا ن کو جنگ کی د ھمکیا ں د ے ر ہابھا ر ت پا کستا ن سے جنگ کر نے کی غلطی کبھی نہیں کر ے گا ۔ اگر پاکستا ن پر حملہ کیا تو بھار ت د نیا کے نقشہ پر نہیں ر ہے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں سے د ہشتگر د ی کے خا تمہ کیلئے پا ک فو ج کی قر با نیو ں سے ملک میں امن قا ئم ہو گا اور ملک دشمن عنا صر کا مکمل خا تمہ ہو گا۔ انہو ں نے کہا کہ ملک کی جیلو ں میں موجو د بھا ر تی ایجنٹو ں کو پھا نسی پر لٹکا یا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن ز ند ہ با د ر یلی کی تا ر یخ کا اعلا ن جلد کر دیا جا ئے گا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ملک عزیز پاکستان میں انتشار پیدا کر نے والوں اور پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں قادیانیوں اور ان کے ایجنٹوں کا راستہ رو کنا ہر محب و طن پاکستانی کا فرض بنتا ہے وطن عزیز میں عد م استحکام پیدا کر کے انتشار و فساد پیدا میں مبتلا کر نیوالے ناکا م ہو ں گے پاکستان کی سالمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے پاکستان کی سالمیت کیلئے ختم نبوت کے رضا کار کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، منکرین ختم نبوت سن لیں وہ اپنی آئینی حیثیت تسلیم کر کے ایک پر امن شہری ہو نے کاثبوت دیں وگرنہ ان کو قادیان بھجوانے کی زبردست تحریک سے بھی گریز نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز انتشار ،تخریب کا ری ،فتنہ پروری ،اور دہشت گر دی کا ہر گز متحمل نہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری جما عت انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ تمام علماء حق کی یہی خواہش ہے ملک میں امن ہو ،ان کا کہنا تھا کہ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں اگر ان کی اس آئینی حیثیت کو ختم کر نے کی سازش کی گئی تو شمع رسالتۖ کے پروانے اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کر نے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس سازش کو ناکام بنا کر دم لیں گے ایسی ناپاک سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے نواز حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں فو ری طور پر نفاذ اسلام کا اعلان اور ملک میں مہنگائی ،بیروزگا ری کے خاتمہ کا اعلان کر کے ملک میں امن و استحکام پیدا کریں ۔