جھنگ (تحصیل رپورٹر) تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 کے نوجوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جس کا اہتمام سپورٹس کمپلس میں کیا گیا۔
ٹیسٹ کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی،ا ہلکاروںکی جسمانی صحت کیلئے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا۔ کہ اس وقت ضلع جھنگ میں 134 ریسکیواہلکار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انکی صلاحیت کو برقرار رکھنے کیلئے فٹنس ٹیسٹ نہایت ضروری ہے جس سے ریسکیو اہلکاروں کے دل و دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔