جھنگ : ریسکیو 1122 کے جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کیلئے ماہانپ ٹیسٹ لیا گیا جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کی اہلکاروں کی جسمانی صحت کیلئے دوڑ کا مقابلہ منعقد کرایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالے سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل و دماغ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔