جھنگ میں ڈکیتی کی 3 وارداتیں، شہری مال وزر سے محروم

Robbery

Robbery

جھنگ (جیوڈیسک) ڈکیتی کے تین مختلف واقعات میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ موضع گلمالہ میں رات کو روشن د کان بند کر کے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستہ میں تین مسلح افراد نے اسے روک لیا اور اسلحہ کے زورپر اس سے موٹر سائیکل، 27300 نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ تھانہ شورکوٹ سٹی کے علاقہ موضع دھت لک میں اقبال، رمضان وغیرہ چار اور تین نامعلوم مسلح افراد یٰسین کے سبزی فارم پر آئے اور ملازمین سے 8 موبائل فون اور 45 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ موچیوالا کے علاقہ چک 181میں محمد حسین عرف کاکا اور فیصل منیر ملزمان نے مظفر خان کے گھر میں داخل ہوکر گھر سے دو بکریاں چوری کرلیں اور فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔