جھنگ کی خبریں 30/8/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب حکومت ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی رفتار پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں ضلعی حکومت کی طرف سے 19 کروڑ 17 لاکھ 4 ہزار روپے کے گراں قدر فنڈز سے ضلع بھر کے مختلف سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن اور قیام ،خستہ حال عمارتوں کی تعمیر، اضافی کلاس رومزکی فراہمی اور سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیرو مرمت ، بحالی اوربنیادی مراکز صحت و ڈسپنسری کے قیام کا کام مکمل کیا جائیگا۔یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ کی ہدایت پر اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔ انہوںنے تفصیلات کے دوران بتایا کہ 11 کروڑ 70 لاکھ 68 ہزار روپے کی لاگت سے ضلع کے مختلف سرکاری بوائز و گرلز سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائیگی۔ انہوںنے بتایا کہ سرکاری سکول ، بنیادی مرکز صحت اور دسپنسری کے قیام کیلئے 3 کروڑ 73 لاکھ 89 ہزار روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ اسی طرح 2 کروڑ 61 لاکھ 27 ہزار روپے کے فنڈ سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ خیرا میں اضافی کلاس رومز، چار دیواری اور کثیر المقاصد ہال کی سہولیات فراہم کی جائینگی جبکہ سالانہ ترقیاتی سکیم کے تحت 93لاکھ20ہزار روپے کی لاگت سے خستہ حال عمارتوں کی تعمیرومرمت کرنے کے علاوہ 18لاکھ روپے کی رقم ضلع کی مختلف سرکاری عمارتوں کی تعمیرو مرمت پر خرچ ہوگی۔ڈی او بلڈنگ نے مزیدبتایا کہ ڈی سی او کی ہدایت پرتمام مراحل تیزی سے جاری ہیں اور ان27سکیموں پر عمل درآمد کیلئے ضروری کاروائی اور پیپر ورک کا کام مکمل کر کے 17ستمبر تک ٹینڈر طلب کرلئے گئے ہیں جوکہ 21ستمبر2016کو کھولے جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل اساتذہ الائنس پنجاب کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں اساتذہ وفد نے سیکرٹری ایجوکیشن کے بلانے پر سول سیکرٹریٹ لاہور ملاقات کی ، اس موقع پر اساتذہ رہنماؤں نے واضح کردیا کہ جب تک اَپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن نہیں ملتا اور اساتذہ مسائل حل نہیں کئے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمداختر ،آصف مجید نے یقین دلایا کہ اَپ گریڈیشن کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سے ہوگئی ہے ،فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کچھ ٹیکنیکل مسائل ہیں جس کے باعث نوٹیفکیشن نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس موقع پر میڈم فرخندہ عثمان ، میڈم صابرہ ،بشیراحمدساحل ، محمودالحسن ، ریاض تارڑ ،افتخار احمد ودیگر اساتذہ رہنماؤں نے اساتذہ مسائل کو بھرپور طریقے سے افسران بالا کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا چیف سیکرٹری کے دفتر کے سامنے احتجاج علامتی تھا۔انشاء اللہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو تعلیمی بائیکاٹ سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی صدر صوفی محمدرمضان انقلابی اور ،سید فہیم افضل بخاری مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم سڑکوں پر آئیں لیکن مسائل حل نہ کرکے ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ سینکڑوں اساتذہ نے آج لاہور میں احتجاج کیلئے حاضری دے کر ثابت کردیا ہے کہ مسائل کے حل کے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122 جھنگ میںترقی پانے والے ریسکیواہلکاراللہ بخش ایمر جنسی میڈیکل ٹیکنیشن کو گریڈ 11سے گریڈ12میں بطورشفٹ انچارج بننے پر تمام ریسکیو آفسران اور سٹاف نے مبادکباد پیش کی اور ضلعی ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ترقی پانے والے ریسکیو اہلکار کورینک لگائے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق جھنگ صدر ایوک چوک کے قریب عمر حیات نامی شخص کی ٹائروںکی دوکان میںشارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے کا مال خاکستر ہوا ریسکیو 1122کے عملہ نے بروقت پہنچ کر ا گ پر قابو پالیا اور لاکھوں کا مال محفوظ کیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ۔کرپٹ لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے ہی پاکستان ایک فلاحی ریاست بن سکتاہے۔ ان خیالات کااظہار بہادر خان جھگڑ امیر جماعت اسلامی جھنگ نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کرپشن کے خاتمہ کیلئے آواز اٹھائی ہے ۔کرپشن چاہے حکومتی پارٹی میں ہو یا اپوزیشن پارٹی میں ،کرپشن پر زیروٹالرینس پالیسی سے ہی پاکستان ایک فلاحی ریاست بن سکتا ہے۔ جماعت اسلامی کا اپنا ایک نظام اور منشور ہے جہاں فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی غیرآئینی اقدام کو سپورٹ نہیں کرے گی ، حکومت عوام کی خدمت کرے اور اپنے منشور پر عمل درآمد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو اکٹھے ہونا ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہومیو پیتھک ڈاکٹر ز کی نمائندہ تنظیم HPCAکا انتخابی اجلاس کامران ہومیوپیتھک سٹور جھنگ میں منعقد ہوا ۔جس میں ضلع بھر کے ہومیو داکٹرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ HPCAپنجاب کے صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم اور فیصل آباد کے صدر ڈاکٹر محمد نوید چوہدری بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں HPCAضلع جھنگ کے لئے ڈاکٹر چوہدری محمد اشرف کو مطفقہ طور پر صدر، ڈاکٹر عامر رضا ،لیڈی ڈاکٹر امبر ماریہ اور ڈاکٹر امجد علی آزاد نائب صدور منتخب ہوئے ۔ڈاکٹر اللہ دتہ جرنل شیکرٹری ڈاکٹر عابد حسین جوائینٹ سیکرٹری ڈاکٹر اسماعیل ندیم فنانس سیکرٹری ڈاکٹر یاسین چوہدری ا نفارمیشن سیکرٹری اور ڈاکٹر خرم نذیر کو قانونی مشیر منتخب کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ڈاکٹر رانا ذیشان اسلم نے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب باڈی ہومیوڈاکٹرز کے وقار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ہومیوپیتھک کی بہتری کے لئے بھی کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں باز عناصر ہومیو پیتھک کو ختم کرنے کیلئے سر گرم عمل ہیں جبکہ HPCAہومیو پیتھک کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہومیوپیتھک کی نام ور شخصیات اور کئی تنظیمیں HPCAکے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکی ہیںاور HPCA ایک بڑی قوت بن کر ابھر رہی ہیاور آنے والے کونسل کے انتخابات میں کامیابی کے بعد ہومیوپیتھی کا معیار تعلیم بلند کرنے کالجز کا معیار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز ،سٹورز مالکان اور ادویہ ساز کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کام کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک آزادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی۔ان خیالات کااظہار ضلعی رہنما جماعة الدعوة جھنگ منشاء جھنگوی نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پرخاموش کیوں ہیں ، کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر بھارتی فوج نے پیلٹ گن کے بعد مرچی گیس شیلوں کا استعمال شروع کردیا۔کشمیری عوام پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں بھارتی دہشت گردی پرخاموش کیوں ہیں، بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر کشمیریوں کی آواز کو ظلم کے ذریعے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔اس موقع پر صبغت اللہ چوہان ضلعی سیکرٹری اطلاعات ونشریات جماعة الدعوة جھنگ نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا ، بانی پاکستان کے اس بیان کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پرمبنی کشمیرپالیسی بنائی جائے ۔