جھنگ (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمائیوں مسعود کی ہدایت پر سیکورٹی کے حوالہ سے ریسٹ ہاوس ہیڈ تریموں ورکس کے مقام پر اینٹی ٹیرارسٹ موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں انچارج ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 علی حسنین اور اس کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ،سول ڈیفنس ،بم سکوارڈ ،فائر بریگیڈ ،پولیس 15،ایلیٹ فورس اور سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران فرضی دہشتگردوں نے ریسٹ ہاوس پر فرضی حملہ کیا جس میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے جس کو ریسکیو1122کے عملہ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے بڑی مہارت سے فوری طبی امداد کے بعدزخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا اینٹی ٹیرارسٹ مووک ایکسر سائز کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا اور اداروں کی آپس میں ایسے موقع پر رابطہ کارکو جانچنا تھا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آسانی سے نپٹا جاسکے آخر میں اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھنگ (تحصیل رپورٹر )بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا۔ کشمیر کی آزادی سے پاکستان محفوظ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار منشاء جھنگوی ضلعی رہنما جماعة الدعوة نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے نتیجہ میں بھارت جلد ٹکڑوں میں تقسیم ہوگا اور بھارت کے تقسیم ہونے سے پاکستان محفوظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رسول اکرم ۖ نے ہجرت مدینہ کے بعد 10سال کے مختصر عرصہ میں پورے عرب میں اسلام کو نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کی تباہی کا دروازہ بن چکا ہے ۔کشمیر کی جدوجہد آزادی اب ثمر پا کر رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی امداد ہم سب پر فرض ہے اور کشمیریوں کا خون رنگ لاکررہے گا اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (تحصیل رپورٹر )آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر صوفی رمضان انقلابی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ملک کا 80%بجٹ ہے۔صرف سڑکو ں اور ریلوں پر نہیں بلکہ تعلیم وصحت پر بھی خرچ کریں۔ترک حکومت جس کے میاں برادران دیوانے ہیں تعلیم پر ٹوٹل بجٹ کا6%خرچ کرتی ہے ، ہمارے ملک میں صرف 2.2%بجٹ تعلیم پر مشکل سے خرچ کیاجاتا ہے۔ حالت یہ ہے کہ BECSٹیچرز ، 13سال تک جاب کے بعد بھی صرف 6ہزار ماہانہ تنخواہ لے رہے ہیں ، شرم کی بات یہ ہے کہ مزدور کی تنخواہ 14ہزار جبکہ ٹیچر کی تنخواہ صرف6ہزار ہے۔ BECSٹیچرز کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہ دی گئی اور PEFکو ددئیے گئے سکول واپس نہ ہوئے ، اساتذہ کی انکریمنٹ روکنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو 31دسمبر پریس کلب لاہور اساتذہ کا زبردست مظاہرہ ہوگا ۔ ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تعلیم پر بجٹ خرچ کرنا حکومت کو بہت مشکل لگ رہا ہے ، تحریری وعدوں کے باوجود وزیرتعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن ہمارے حقوق نہیں دے رہے جس کیلئے ہم جہاں کورٹ میں جاچکے ہیں وہیں پر 31دسمبر پریس کلب لاہور دمادم مست قلندر ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے BECSاساتذہ اور مرکزی باڈی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انتقامی کاروائیوں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ جب تک حقوق نہیں ملتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے